’غیرشرعی اقدامات سےتوبہ کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شہر ہنگو میں مقامی طالبان کی جانب سے بازاروں اور محلوں میں پمفلٹ کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے کہ لوگ غیرشریعی اقدامات سے توبہ کر لیں ورنہ انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے پیغام میں عوام خصوصاً اساتذہ، سرکاری افسران، غیرسرکاری تنظیموں اور سود خوروں کو خبردار کیا گیا ہے۔ ’پیارے مسلمان بھائیوں کے نام اہم پیغام‘ کے عنوان سے ہاتھ سے لکھے ہوئےاس پمفلٹ میں عورتوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ تاہم جو تاجر عورتوں کو دوکانوں میں بٹھائیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ سی ڈیز کا کاروبار کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار بند کر دیں ورنہ ان کا حشر امریکی ایجنٹوں جیسا ہوگا۔ اس خط میں ایسا ہی پیغام غیرسرکاری تنظیموں کے لیے بھی ہے۔ ’اسلامی طالبان‘ کی جانب سے اس پیغام میں واضع کیا گیا ہے کہ ان کے جاسوس ہرگلی ہر محلے میں موجود ہیں لہذا کوئی بھی ان کے خلاف سازش کی کوشش نہ کرے ورنہ وہ اپنی موت کو آواز دے گا۔ اس پیغام سے ایک ہفتہ قبل ہی ہنگو میں دو غیرسرکاری تنظیموں کے دفاتر اور دو سی ڈی سینٹروں میں دھماکہ ہوچکے ہیں۔ البتہ ان دھماکوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی صحافی عبدالصبور خان کے مطابق ہنگو کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اسے یقینی بنائیں گے۔ | اسی بارے میں ہنگو میں خود کش حملہ، پانچ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان سرحد: ہلاک شدگان کے جنازے20 July, 2007 | پاکستان ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک20 August, 2007 | پاکستان ’ہنگو،ٹانک میں حملےطالبان نے کیے‘21 August, 2007 | پاکستان ہنگو جرگے میں فائرنگ، 7 ہلاک22 August, 2007 | پاکستان ہنگو: قلعہ پر حملہ، گھنٹوں لڑائی23 August, 2007 | پاکستان ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک20 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||