امریکی صحافی، ملک بدری کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں مقیم ایک امریکی صحافی نکولس شمڈل کو اس ہفتے ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رائٹس گروپ کے مطابق ایسا ان کے ایک مضمون کی وجہ سے کیا گیا ہے جو غالباً پاکستانی حکومت کو ناگوار گزرا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر (ریٹائرڈ) جاوید اقبال چیمہ نے شمڈل کو ملک بدر کرنے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’شمڈل اپنی مرضی سے پاکستان چھوڑ کرگئے ہیں اور ان کی ملک بدری کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔‘ شمڈل نے نیو یارک ٹائمز میگزین میں ’نیکسٹ جنریشن طالبان‘ کے عنوان سے مضمون لکھا تھا۔ اگرچہ غیر ملکی صحافی ایسی کارروائیوں کی زد میں کم ہی آتے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں ایسے کچھ واقعات سامنے آئے ہیں۔ نومبر میں ایمرجنسی لگنے کے بعد تین برطانوی اخبار نویسوں کو اس وقت ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جب انہوں نے اپنے اخبار میں صدر مشرف پر ایک تنقیدی اداریہ لکھا تھا۔ صحافتی حقوق کے عالمی ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک مقامی میڈیا ہی حکومتی زیادتیوں کا شکار تھا لیکن اب حکومتی کارروائیوں کا دائرہ کار غیرملکی صحافیوں تک پھیلتا نظر آ رہا ہے۔ شمڈل کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ بنیادی نقطہ یہ ہے کہ شمڈل کو ان کی رپورٹ کی وجہ سے ملک سے نکالا گیا ہے، اس لیے یہ میڈیا کی آزادی کا معاملہ ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان میڈیا کو آزاد کرنے کا مطالبہ09 January, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی، میڈیا کیلیے مظاہرے14 December, 2007 | پاکستان پاکستان تیسرا خطرناک ملک27 November, 2007 | پاکستان صحافیوں پر تشدد کی عالمی مذمت21 November, 2007 | پاکستان خبریں نشر کرنے پر پابندی16 November, 2007 | پاکستان ’میڈیا پر پابندی کالا قانون ہے‘04 November, 2007 | پاکستان ’صحافیوں کو گولی مار دینے کا حکم‘10 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||