BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 January, 2008, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹے گیس کی قلت، پشاور میں مظاہرہ

فائل فوٹو
ایک روٹی کی قیمت پانچ روپے ہو چکی ہے
جمیعت علماءِ اسلام (فضل الرحمان) نے ملک میں آّٹے، بجلی اورگیس کی قلت کے خلاف جمعہ کو صوبہ سرحد کے ضلعی صدر مقامات پر حتجاجی مظاہرے کیے۔

پشاور میں منعقد ہونے والے مظاہرے میں ضلع بھر سے آنے والے جمیعت کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جبکہ جلوس کی قیادت پشاور سے جمیعت کے انتخابی امیدواروں کے علاوہ سابق صوبائی وزیرِ اوقاف و مذہبی امور امان اللہ حقانی نے کی ۔

جلوس سے پہلے نمکمنڈی پشاور میں واقع مدنی مسجد میں نماز ِ جمعہ کے بعد جلسہ بھی منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت کے رہنماؤں نے صدر پرویز مشرف کو آٹے کے بحران اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ۔

بعض مقررین نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دو روز پہلے صوبہ سرحد میں آٹے کے بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ آٹے کے بحران کے ذمہ دار ہیں وہی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کررہے ہیں ‘۔

ذمےدار کون
 آٹے کا بحران حکومت کا پیدا کردہ ہے تاکہ عوام کو پریشانی میں مبتلا کرکے اُن کی توجہ روٹی کے حصول کی جانب لگا دی جائے اور ایسے میں امریکی فوج کو پاکستان میں اپنی کاروائیاں کرنے کا موقع مل جائے
امان اللہ حقانی

اس حوالے سے جمیعت کے مقامی رہنما حافظ عبدلرؤف کا کہنا تھا کہ اے این پی کے پشاور سے رہنما آٹے کی ملوں کے مالک بھی ہیں اور آٹے کے بحران پر احتجاج بھی کر رہے ہیں ۔

دیگر مقررین بشمول امان اللہ حقانی اور حسین احمد مدنی کا کہنا تھا کہ’ آٹے کا بحران حکومت کا پیدا کردہ ہے تاکہ ، اُن کے بقول ، عوام کو پریشانی میں مبتلا کرکے اُن کی توجہ روٹی کے حصول کی جانب لگا دی جائے اور ’ایسے میں امریکی فوج کو پاکستان میں اپنی کاروائیاں کرنے کا موقع مل جائے‘۔

جلسے کے بعد حاضرین نے ، جن میں اچھی خاصی تعداد مدرسوں میں پڑھنے والے طلبا کی تھی، نمکمنڈی میں جلوس نکالا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر پولیس نے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے ہوئے تھے اور مدنی مسجد کو جانے والی سڑک کو آمدورفت کےلیے بند کردیا گیا تھا ۔

اسی بارے میں
بلوچستان: آٹے کا بحران جاری
06 January, 2008 | پاکستان
بلوچستان میں آٹے کی قلت
03 January, 2008 | پاکستان
پورا ملک آٹا بحران کی لپیٹ
13 December, 2007 | پاکستان
سندھ میں آٹے کا بحران
09 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد