پنجاب میں نماز جنازہ اور احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بینظیر بھٹو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے اور ان کے بہیمانہ قتل کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی دوران فیصل آباد میں بینظیر بھٹو کے محافظ ذوالفقارعلی بھٹو کی میت بھی پہنچ گئی ہے۔ پہاڑی والی گراؤنڈ میں ان کی نماز جنازہ میں تقریبا پانچ ہزار افراد نے شرکت کی جس کے بعد ایک جلوس کی شکل میں انہیں تدفین کے لیے قبرستان لے جایا گیا۔ بینظیر بھٹو کے اس شیدائی نے ان کے والد کے نام پر اپنا نام رکھا ہوا تھا۔ ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ اکثر کہتے تھے کہ بینظیر پر وہ اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اس کارکن کی نماز جنازہ کے بعد بینظیر بھٹو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ ان کی جماعت کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد مختلف شہروں سے بے نظیر بھٹو کی تدفین میں شرکت کے لیے لاڑکانہ گئی ہے جبکہ ایک بہت بڑی تعداد پنجاب بھر کے شہروں میں احتجاج کر رہی ہے۔
لاہور میں داتا دربار کے باہر بینظیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے جبکہ اسی سانحہ میں ہلاک ہونے والے لاہور کے رہائشی پی پی کے کارکن کی لاش واپس پہنچی تو مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ لوہاری میں مسلم لیگ قاف کے مقامی لیڈر حاجی حنیف کا انتخابی دفتر توڑ دیا گیا ہے۔ اس حلقے سے ان کے بیٹے امیدوار ہیں۔ سرگودھا میں تین چار ہزار افراد شاہین چو ک میں اکٹھے ہوئے اور نعرے بازی کے بعدشہر بھر میں پھیل گئے۔ مسلم لیگ قاف کے ایک یونین ناظم کے دفتر پر پتھراؤ کے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر پتھراؤ ہو رہا ہے۔ ملتان میں مسلم لیگ نون نے بھی دو مقامات پر جلوس نکالے اور پرتشدد مظاہرے کیے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے کچہری چوک میں نیشنل بینک کی عمارت کی توڑ پھوڑ کی ہے اس کے علاوہ قاسم بیلہ میں مسلم لیگ نون نے جلوس نکالا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے گھنٹہ گھر نادر آباد ڈبل پھاٹک میں پتھراؤ کیا جن پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔ فیصل آباد میں پہلی بارگلیوں محلوں میں ویرانی ہے جہاں جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے دفاتر ہیں وہاں ساری رات ٹائر جلائے جاتے اور نعرے بازی کی جاتی رہی۔ فیصل آباد میں بے نظیر بھٹو کاغائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائےگا۔ سمن آباد ستارہ کالونی میں قاف لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ محلہ اقبال نگر میں پولیس والے گشت کر رہے تھے جن پر حملہ ہوا ہے۔ اس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ فیصل آباد میں گذشتہ رات بیس مقامات پر دکانیں توڑی گئیں، ساری رات شہر میں ہنگامے جاری رہے، جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ اور ملت چوک میں ٹائر جلائے گئے۔ محلے کی دکانیں بھی بند رہی ہیں۔ گوجرانوالہ میں وکیلوں نے جلوس نکالا ہے جبکہ شیرانوالہ باغ میں آج سہ پہر غائبانہ نماز جنازہ ہو رہا ہے۔ وزیر آباد میں مسلم لیگی رہنما حامد ناصر چٹھ کے پتلے جلائے گئے ہیں۔ کامونکی میں ایک بس کو آگ لگائی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں ایک اور بھٹو کا قتل27 December, 2007 | پاکستان ہنگامے، توڑ پھوڑ، غم و غصے کی لہر27 December, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو کی نماز جنازہ کے لیے صف بندی28 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، فوج کو الرٹ28 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، املاک نذر آتش 27 December, 2007 | پاکستان بھٹو کی ہلاکت، ملک گیر احتجاج27 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||