بینظیر بھٹو قاتلانہ حملے میں ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان کے انتخابی جلسے پر حملہ کیا گیا۔ راولپنڈی کے جنرل ہسپتال کے باہر پی پی پی کے رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ حملے میں بینظیر بھٹو انتقال کرگئی ہیں۔ حملے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن انہیں نہیں بچایا جاسکا۔ وزارت داخلہ نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ خودکش حملے میں زخمی ہوئیں یا انہیں گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت پانچ گولیاں بھی چلی تھیں جن میں سے ایک ان کی گردن میں لگی تھی۔ اس حملے میں پی پی پی کی رہنما شیری رحمان اور ناہید خان بھی زخمی ہوئی ہیں۔ ہسپتال کے باہر بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن جمع ہیں اور غم و غصے کا ماحول ہے۔ اس حملے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد ہوئے ہیں۔ بینظیر بھٹو کے شوہر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ دبئ سے پاکستان پہنچ رہے ہیں اور بینظیر کی ہلاکت کی خبر پر اس وقت تک یقین نہیں کرسکتے جب تک وہ خود نہ دیکھ لیں۔
کراچی میں ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ الطاف حسین نے واقعہ کو سانحہ قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق بینظیر بھٹو کے سینے اورگلے میں گولیاں لگیں تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان پر فائرنگ کی گئی اور ریلی میں دھماکہ بھی کیا گیا۔ لیکن حالات واضح نہیں ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ بینظیر بھٹو صرف زخمی ہیں۔ سندھ: غم و غصہ، توڑ پھوڑ ایسا لگ رہا ہے جیسے لوگ حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ وہ سڑکیں جو یکطرفہ ٹریفک کے لئے ہیں وہاں دونوں اطراف سے گاڑیاں آجانے سے صدر سمیت کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی غائب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ کئی علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ دوسری طرف شہر کے کئی علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ لیاری، کھارادر، سلاوٹ پاڑے، گرومندر، ڈیفنس، کلفٹن،گلشن اقبال اور گلشن حدید سمیت دیگر کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے۔ مشتعل لوگوں کے ہجوم سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں جو دیوانہ وار نعرے لگارہے ہیں۔ پتھراؤ کر رہے ہیں اور ٹائروں کو آگ لگا رہے ہیں۔ سب سے جذباتی منظر لیاری میں ہے جو جہاں خواتین بھی سڑکوں پر نکل کر سینہ کوبی اور بین کررہی ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں جابجا ایسی افراتفری ہے جیسے عام طور پر زلزلے یا کسی دوسری قدرتی آف کے بعد نظر آتی ہے۔ شہر کے تشدد زدہ علاقوں سے یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ مشتعل لوگ سرکاری املاک اور گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور انہوں نے بعض گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔ صوبہ سرحد میں توڑ پھوڑ پشاور میں جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر پی پی پی کے سینکڑوں کارکن جمع ہیں اور سڑک بند کر کے وہاں احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر بعض مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگائی اور سڑک پر نصب درجنوں سائن بورڈ اور گاڑیوں کے شیشے توڑے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج اور انسو گیس کے گولے فائر کیے۔ ادھر اس واقعہ کے بعد شہر کے زیادہ تر تجارتی مراکز بند ہوگئے ہیں اور لوگ گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔ شہر کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہے۔ غیرملکی حکومتوں کا ردعمل فرانس نے بینظیر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ’قابل نفرت فعل‘ ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بینظیر بھٹو پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ ڈیوِڈ ملیبینڈ نے پاکستان میں ’تحمل اور یکجہتی‘ کی اپیل کی ہے۔ بینظیر بھٹو پر کراچی میں اٹھارہ اکتوبر پاکستان واپسی پر ایک استقبالیہ ریلی میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان واپسی کے بعد سے ان کی سکیورٹی پر مسلسل تشویش پائی جارہی تھی۔ |
اسی بارے میں بینظیر کی سکیورٹی پر تشویش14 December, 2007 | پاکستان ’ماضی میں کام نہیں کرنے دیا گیا‘17 December, 2007 | پاکستان ’خصوصی پولیس فورس نامنظور‘23 December, 2007 | پاکستان برطرف ججز کی حمایت سے انکار13 December, 2007 | پاکستان ’بینظیر کیطرف سے مقدمہ دائر کریں‘06 November, 2007 | پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے چالیس برس 30 November, 2007 | پاکستان بینظیر، نیگروپونٹے کی بات چیت16 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی لگی رہی تو آزادانہ انتخابات مشکل ہیں: بینظیر11 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||