بینظیر کی سکیورٹی پر تشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے سکیورٹی مشیر رحمان ملک نے حکومت سے مناسب سکیورٹی انتظامات کرنے اور کام کرنے والے ’جیمر‘ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے سیکرٹری کو لکھے گئے ایک خط میں رحمان ملک نے شکایت کی کہ انہیں فراہم کیئے گئے جیمرز نے گیارہ دسمبر کو اسلام آباد سے مردان سفر کے دوران کام نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے ایک بیان کے مطابق یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر (ر) جاوید اقبال چیمہ کودے دی گئی ہے۔ بیان میں جاوید اقبال چیمہ کی جانب سے موصول ایک خط کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو ملی معلومات کے مطابق بینظیر بھٹو اور رحمان ملک کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایک دوسرے خط میں پیپلز پارٹی نے وزارت داخلہ سے اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں پارٹی کے جلوس میں خودکش حملے کی اب تک کی تحقیقات سے مطلع کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان بینظیر: بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت18 September, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو کی وطن واپسی اٹھارہ اکتوبر کو14 September, 2007 | پاکستان درخواست نہیں ملی، واپسی 18 کو 11 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||