BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 December, 2007, 16:28 GMT 21:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خصوصی پولیس فورس نامنظور‘

بینظیر بھٹو
عوام میں مسلم لیگ (ق) کا نام و نشان نہیں: بینظیر بھٹو
پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے آٹھ جنوری کے انتخابات پُرامن طور پر کرانے کے لیے بعض حلقوں کی جانب سے تین روز کے لیے خصوصی پولیس کے دستے بھرتی کرنے کی تجویز مُسترد کر دی ہے۔

لاڑکانہ میں کئی برسوں بعد اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ قائدِاعظم پر الزام لگایا کہ وہ الیکشن میں دھاندلی کے لیے ایک ’غنڈہ فورس‘ بھرتی کرنے کی باتیں کر رہے ہیں جسے پیپلز پارٹی ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ بینظیر بھٹو نے الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ اگر امن و امان یقینی بنانے کے لیے پولیس کی نفری ناکافی ہے تو وہ رینجرز اور فوج سے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ بین القوامی اندازوں کے مطابق پاکستان میں ووٹروں کی اکثریت میں اس وقت پیپلز پارٹی سب سے مقبول جماعت اور مسلم لیگ نواز دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ان کے مطابق قاف لیگ کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے انتخابات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

بینظیر بھٹو نے اپنے خطاب میں پاکستان کو درپیش مختلف مسائل کا ذکر کیا لیکن انہوں نے نہ عدلیہ کے بحران پر کوئی واضح موقف اختیار کیا اور نہ ہی صدر پرویز مشرف پر کوئی خاص نکتہ چینی کی۔ بلکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ، ان کے تمام تر خدشات کے باوجود، صدر مشرف اپنا شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

جلسے کے دوران بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے لوگوں کے سامنے ہاتھ اُٹھوا کر ان سے پارٹی کے ساتھ وفاداری کا حلف لیا۔

اس سے پہلے جب بینظیر بھٹو بارہ بجے کے قریب لاڑکانہ کے میونسپل سٹیڈیم میں خطاب کے لیے پہنچیں تو پنڈال خالی خالی نظر آیا۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے امیدواروں اور عہدیداروں کی اکثریت بینظیر بھٹو کے جلسے گاہ پہنچنے کے بعد آہستہ آہستہ جمع ہونا شروع ہوئی۔ کوئی تین گھنٹے کے انتظار کے بعد سہ پہر کو آخرکار پنڈال بھر گیا اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کا روایتی جوش و جذبہ نظر آنا شروع ہوا۔ اس موقع پر کارکنوں نے بار بار ’جئے بھٹو اور وزیرِاعظم بینظیر‘ کے نعرے لگائے۔

اسی بارے میں
قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام
11 December, 2007 | پاکستان
بینظیر کی سکیورٹی پر تشویش
14 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد