BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 December, 2007, 21:53 GMT 02:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ماضی میں کام نہیں کرنے دیا گیا‘

بینظیر بھٹو
عوام اور فوج کے درمیان تنازعہ نہیں عوام کےووٹ کا احترام چاہتی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نےکہا ہے کہ انہیں اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کام نہیں کرنے دیے گئے۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے صوبہ سندھ میں سیہون ڈیم اور کیٹی بندر منصوبوں کا ذکر کیا۔

بینظیر بھٹو پیر کےروز حیدرآباد کے اسری گراؤنڈ میں اپنے کارکنوں کےاجتماع سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کسی ملکی ادارے یا فرد کا نام لیے بغیر کہا کہ جب انہوں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا تو انہیں کہا گیا سیہون ڈیم اور کیٹی بندر نہ بنائیں۔ بینظیر نے کہا کہ وہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ آخر فوجی چھاؤنیوں کے سوا کیا بنائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام اور فوج کے درمیاں تنازعہ نہیں چاہتی۔عوام کےووٹ کا احترام چاہتی ہیں۔

بینظیر بھٹو نے اپنے خلاف دائر سوئس مقدموں کے حوالے سےکہا کہ حکمرانوں کو صرف میرے سوئس اکاؤنٹ یاد ہیں مگر انہیں سیہون ڈیم اور کیٹی بندر کاکوئی اکاؤنٹ یاد نہیں، عوامی ترقی کا کوئی اکاؤنٹ یاد نہیں۔

بینظیر بھٹو نے صوبہ سندھ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز حیدرآباد میں جلسے سےکر دیا ہے۔ انہوں نےجلسے کے بعد سندھ کےصوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں وہ پی پی رہنماء مخدوم امین فہیم کے آبائی گاؤں ہالا میں ان کی رہائش گاہ مخدوم ہاؤس گئیں۔

انہوں نے حیدرآباد میں سندھی ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات کا پروگرام عین وقت پر ملتوی کردیا۔

بینظیر بھٹو نے کارکنان سےاپیل کی کہ وہ آٹھ جنوری کے دن گھروں سے نکل کر پولنگ سٹیشن پر جائیں ۔بینظیر کا کہنا تھا کہ وہ شفاف انتخابات کے وعدے کا امتحان لینا چاہتی ہیں کیونکہ حکمرانوں کا ان سے یہ آخری وعدہ تھا۔

بینظیر بھٹو نےخبردار کیا کہ اگر آئندہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا اور ملکی حالات افغانستان جیسے بن جائیں گے اور عوام افغان مہاجرین جیسی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہوگی۔

بینظیر بھٹو نے اپنی تقریر میں معزول ججوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو منگل کے روز میرپورخاص میں ایک جلسے سے خطاب کرنےجا رہی ہیں جس کےبعد وہ آصف زرداری کے آبائی ضلع نوابشاہ پہنچیں گی۔

پی پی پی رہنماؤں کےمطابق بینظیر بھٹو عید اپنے آبائی گاؤں نوڈیرو لاڑکانہ میں منائیں گی۔

اسی بارے میں
قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام
11 December, 2007 | پاکستان
بینظیر کی سکیورٹی پر تشویش
14 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد