بینظیر بھٹو کی کرزئی سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے آج اسلام آباد میں افغان صدر حامد کرزئی سے ایک ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی پر قابو پانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی کے ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شدت پسندی سے ناصرف افغانستان بلکہ پاکستان اور مسلم دنیا کو خطرہ ہے۔ بےنظیر کے مطابق بہت تھوڑی تعداد میں مدارس ایسے بھی ہیں جو تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس مسئلے سے نمٹنے کا واضع منصوبہ موجود ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی پاکستان کے دو روزہ دورے کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ عام انتخابات کے تناظر میں ان کی حزب اختلاف کے سیاستدانوں میں سے صرف بینظیر بھٹو سے آدھ گھنٹے کی ملاقات کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ افغان صدر نے عید کے دوسرے روز بھی بینظیر بھٹوسے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایجنسیاں انتخابات میں مداخلت نہیں کریں گی۔ بینظیر بھٹو نے نے کہا کہ انہیں حکومت نے غیر رسمی طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ خفیہ ایجنسیاں انتخابات میں مداخلت نہیں کریں گی۔ بقول ان کے دو نگران وزراء نے اس سلسلے میں ان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ بیظیر بھٹو کا دعوی تھا کہ سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ق) عوام میں مقبولیت کھو چکی ہے اور اب اسے عام انتخابات میں دس فیصد سے بھی کم ووٹ ملیں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ان کا موقف تھا کہ اب اس کا وقت نہیں رہا، اور جتنی ایڈجسمنٹ ہوسکتی تھی ہو گئی ہے۔ ادھر یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں عام انتخابات کی نگرانی کا محدود عمل شروع کر رہی ہے۔ اس مشن کی سربراہی یورپی پارلیمنٹ کے جرمن رکن مائیکل گائہلر کر رہے ہیں۔ یونین کے ایک بیان کے مطابق جمعرات سے ساٹھ ارکان تعینات کیے جا رہے ہیں جبکہ پولنگ کے دن اسّی مبصرین نگرانی کریں گے۔ بیان کے مطابق پندرہ دسمبر تک ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی وجہ سے نگرانی کا مکمل منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا ہے۔ یورپی یونین انتخابات کے تجزیے پر مبنی اپنی ابتدائی رپورٹ دس جنوری کو جاری کرے گی۔ |
اسی بارے میں ’عوام کی غلامی ختم کریں گے‘26 December, 2007 | پاکستان ’خصوصی پولیس فورس نامنظور‘23 December, 2007 | پاکستان ’ماضی میں کام نہیں کرنے دیا گیا‘17 December, 2007 | پاکستان ’ہم نے طالبان کو محدود کیے رکھا‘16 December, 2007 | پاکستان ’شفاف الیکشن وگرنہ بائیکاٹ‘03 December, 2007 | پاکستان ’فوج کے دور میں ملک کو نقصان ہوا‘15 December, 2007 | پاکستان بینظیر: اچانک پشاور آمد و خطاب01 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||