وکلاء نے ’جسٹس سکوائر‘ بنا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں وکلاء نے سرحد اسمبلی کے سامنے واقع چوک پر ایک بورڈ نصب کر کے اس سے’جسٹس اسکوائر‘ کے نام سے منسوب کر دیا۔ بورڈ پر پشاور ہائی کورٹ کے ان چار ججوں چیف جسٹس طارق پرویز، جسٹس شاہ جہان خان یوسفزئی، جسٹس اعجاز حسین اور جسٹس دوست محمد خان کے نام درج ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سےانکار کیا تھا۔ ادھر پولیس نے اسلامی جمیعت طلباء کے تقریباً دو درجن کارکنوں کو پشاور ہائی کورٹ کے ’معزول‘ چیف جسٹس طارق پرویز سے ملاقات کرنے سے منع کر دیا۔ کارکنوں کے ہاتھوں میں طارق پرویز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پھول تھے جو بعد میں انہوں نے ان کی رہائش گاہ کے سامنے رکھ دیئے۔ سنیچر کی شام کو پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے ایمر جنسی کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے ٹائر جلاکر سڑک کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا تاہم پولیس کی آمد کے ساتھ ہی تمام مظاہرین آس پاس کی گلیوں میں غائب ہوگئے۔ |
اسی بارے میں انکاری ججوں کے شام و سحر12 November, 2007 | پاکستان عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج16 November, 2007 | پاکستان پھولوں کے ساتھ احتجاج16 November, 2007 | پاکستان چینل کی بندش کے خلاف مظاہرہ17 November, 2007 | پاکستان ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل29 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||