BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی نہ آئیں، دھاندلی ہو چکی‘
حنا جیلانی
حنا جیلانی اکثر مشرف حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہیں
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ اور عاصمہ جہانگیر کی بہن حنا جیلانی نے امریکی ارکان کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کی زحمت نہ کریں کیونکہ انتخابات میں ’دھاندلی‘ کی جائےگی۔

حنا جیلانی واشنگٹن میں کانگریس کے ارکان سے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے موضوع پر بات چیت کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مشرف انتخابات کے نتائج کو اپنی منشاء کے مطابق ترتیب دینے کے انتظامات پہلے سے ہی کر چکے ہیں اور وہ ملک میں عدلیہ اور ذرائع ابلاغ کو تباہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حنا جیلانی اقوام متحدہ کے ان نمائندوں میں سے ہیں جن کا کام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں رپورٹ کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی مطابق حنا جیلانی نے کہا کہ ’انتخابات کو دیکھنے یا ان کی نگرانی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ دھاندلی پہلے ہی ہو چکی ہے۔ پاکستان میں عام اجتماعات پر مکمل پابندی لگ چکی ہے اور اظہار کی آزادی پر پہرے لگ چکے ہیں۔‘

’ ان حالات کے پیش نظر آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات کی کچھ حیثیت نہیں رہی ہے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کی نگرانی کا کام عدلیہ کی ذمہ داری ہے، لیکن ایک ایسی عدلیہ کے ہوتے ہوئے، جسے عام لوگوں کا اعتماد حاصل نہیں ہے، آپ کا خیال کیا ہے کہ یہ انتخابات کس قسم کے ہوں گے۔‘

حنا جیلانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ’خود کو پاکستان کی صورتحال کا درست تجزیہ کر کے‘ صورتحال ٹھیک کرنے میں مدد کرے۔

’عالمی برادری یہ کر سکتی ہے کہ وہ مقاصد حاصل کرنے میں ہمارا ساتھ دے اور ہماری راہ میں روڑے نہ اٹکائے۔‘

حنا جیلانی نے یہ بات ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور جِم مورن کے سوالوں کے جواب میں کہی جن میں دونوں ارکان کانگریس نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ انکے پاکستان جانے کی تجویز پر کیا کہتی ہیں۔

جم مورن کا کہنا تھا کہ ارکان کانگریس میں شکوک پائے جاتے ہیں کہ ’اگر وہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں پاکستان جاتے ہیں تو ایسا لگے گا کہ امریکہ در پردہ صدر مشرف کی حمایت کر کے بطور صدر انکے انتخاب کی توسیع کر رہا ہے۔ اور اگر ہم عام انتخابات کے بعد جاتے ہیں تو پاکستانی حکومت ہمارے دورے کو اپنی حمایت کے طور پر پیش کریں گی۔‘

عاصمہ جہانگیر’دہشتگردی کا ڈرامہ‘
مشرف دھوکا دے رہے ہیں: عاصمہ جہانگیر
عاصمہ جہانگیر آرمی ایکٹ ترمیم
ایجنسیوں کی کارروائیوں کے لیے’ قانونی کور‘
اسی بارے میں
برطرف ججز کی حمایت سے انکار
13 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد