لیویزاہلکار تا حال بازیاب نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے پیر کی شام اغواء کیے جانے والے لیویز کے چھ اہلکاروں کو تاحال برآمد نہیں کیا جاسکا۔ باجوڑ ایجسنی میں لوئی سم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر وہاں پر تعینات لیویز کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا تھا ۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں باجوڑ ایجنسی میں ناواگئی کے مقام پر سول کالونی میں تقریباٌ دو ہفتے پہلے مسلح افراد نے دن دیہاڑے ایک تحصیلدار اور تین لیویز اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا جن کو تاحال برآمد نہیں کیاجاسکا۔ ناواگئی میں اہلکاروں کے اغواء کی ذمہ داری مہمند ایجنسی کے طالبان نے قبول کی تھی ۔ تاہم پیر کی شام اغواء کیے گئے اہلکاروں کے اغواء کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ۔ جس چیک پوسٹ پر پیر کے روز حملہ کیا گیا اُس پر کچھ عرصہ پہلے تک فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات تھے تاہم بعد میں علاقے کے عمائدین کی جانب سے اعتراض کی وجہ سے لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ خیال کیا جارہا تھا کہ لیویز کی تعیناتی کے بعد یہاں حالات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے موافق ہوجائیں گے کیونکہ ایف ۔ سی ۔ کے اہلکاروں کے وقت ان کے اور مقامی طالبان کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی تھیں۔ | اسی بارے میں باجوڑ دھماکہ، جرگہ سربراہ زخمی23 November, 2007 | پاکستان سکیورٹی کی صورتحال بہتر؟22 November, 2007 | پاکستان باجوڑ: طالبان نے اہلکار اغوا کر لیے19 November, 2007 | پاکستان ’یرغمالوں کو نقصان نہ پہنچائیں‘11 November, 2007 | پاکستان ’بینظیر پر ہمارا قرض ضرور رہتا ہے‘03 November, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دو قبائلی ملک قتل20 October, 2007 | پاکستان باجوڑ سے سرکاری اہلکار اغواء09 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||