سوات: چار مقامات پر مورچے خالی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں اطلاعات ہیں کہ شدت پسند مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے حامی سید شریف ائر پورٹ کے قریب چار مقامات پر قائم مورچے خالی کرکے کسی نامعلوم مقام کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کی رات مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ نے ایف ایم ریڈیو پر اعلان کیا تھا کہ مقامی لوگوں کو جانی نقصانات سے بچانے کے لیے ان کے حامی ڈھیرئی، کوزہ بانڈئی ، براہ بانڈئی اور نینگ ولئی میں قائم مورچے خالی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مورچے خالی کرنے کا فیصلہ شورٰی کے اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے کیا گیا۔ شدت پسند مذہبی رہنما نے اپنے حامیوں کو حکم دیا کہ وہ مورچے خالی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔ ادھر منگل کی صبح ڈھیرئی، کوزہ بانڈئی اور براہ بانڈئی کا دورہ کرنے والے مقامی صحافی شرین زادہ کانجو نے بی بی سی کو بتایا کہ سید شریف ائرپورٹ کے قریب واقع تمام علاقوں کو عسکریت پسندوں نے خالی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل شام تک ان علاقوں پر مقامی جنگجوؤں کا قبضہ تھا تاہم مولانا فضل اللہ کے طرف سے رات گئے اعلان کے بعد صبح کے وقت وہاں قائم تمام مورچے خالی تھے۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار کسی بھی وقت ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی عسکریت پسندوں کے ترجمان سراج الدین کا موقف معلوم کرنے کےلیے بار بار ان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث ان سے بات نہیں ہوسکی۔ دریں اثناء پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات سوات میں ایک کاروائی کے دوران 20 عسکریت پسند مارے گئے۔ ان کے مطابق حملے میں مٹہ میں جنگجوؤں کے ایک اہم کمانڈر خان خطاب بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی دو دفعہ حکومت خان خطاب کی ہلاکت کا دعویٰ کرچکی ہے تاہم دونوں بار اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ |
اسی بارے میں حکومت کی ذمہ داری عوام نے نبھائی26 November, 2007 | پاکستان بارہ سوسکول بند، تقریباً دو لاکھ طلباء متاثر25 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||