غیرملکیوں کو احتیاط کی ہدایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور بڑھتے ہوئے خودکش حملوں کی وجہ سے کچھ مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو پاکستان سفر نہ کرنے اور پاکستان میں موجود اپنے باشندوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ ان ممالک میں کینیڈا، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ پاکستان نہ سفر کرنے کی وجوہات میں تین نومبر کو ایمرجنسی کا نفاذ، سوات کی موجودہ صورتحال اور خودکش حملے شامل ہیں۔ کینیڈا کی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر پاکستان سفر کرنے کو نہایت سختی سے منع کیا ہے اور پاکستان میں موجود تمام کینیڈین شہریوں سے خود کو سفارتخانے میں رجسٹر کرانے کو کہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ اس درجے میں ایران، عراق، افغانستان جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو یہ بھی تاکید کی ہے کہ کراچی جانے سے پہلے اسلام آباد میں سفارتخانے سے رجوع کریں اور کراچی کی صورتحال معلوم کریں۔ برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے نے بھی برطانوی شہریوں کو سفارتخانے کے ساتھ رجسٹر کروانے کو کہا ہے۔ امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اسی طرح آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کے ارادے پر دوبارہ غور کرنے کا کہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ اس درجے میں سری لنکا، سعودی عرب، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کو اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور حملہ آور مغربی ممالک سے بھی ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں باشندوں کو سفارتخانے کے ساتھ رجسٹر کرنے کو کہا ہے۔ | اسی بارے میں ’خودکش حملے اور ہمسایہ ملک‘24 November, 2007 | پاکستان دو خود کش حملے، تیس ہلاک24 November, 2007 | پاکستان کیا ان حالات میں الیکشن ممکن ہیں؟24 November, 2007 | پاکستان خود کش حملے: سکیورٹی سخت24 November, 2007 | پاکستان بینظیر کی سکیورٹی کا مسئلہ 18 October, 2007 | پاکستان سابق وزیر خودکش حملے کا شکار10 November, 2007 | پاکستان ’ کوئی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں‘11 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||