پی پی پی کے اکتیس کارکن لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سانحہ کارساز کے بعد سے پیپلزپارٹی کے لاپتہ کارکنوں کے اہلِ خانہ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اٹھارہ اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کی استقبالی ریلی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ڈیڑہ سو کے لگ بھگ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پیپلزپارٹی لندن کے میڈیا انچارج حبیب جدون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اکتیس کارکن اس بم دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہیں، ان لاپتہ کارکنوں میں سے بیس کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ دیگر ملک کے دیگر شہروں سے ریلی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء اور سرگرم کارکن فاروق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے بم دھماکے میں اُن کے کزن ہلاک اور چھوٹے بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے اپنے بھائی کی تلاش کے لیے فوج کے تربیت یافتہ کتوں سے مدد لی، اُن کتوں کو ہم نے گمشدہ بھائی کے کپڑے سنگھائے، کپڑوں کی بو کی مدد سے کتوں نے اُس کی بم دھماکے کے مقام سے ایک کلومیٹر تک نشاندہی کی جس سے شبہ کیا جا رہا ہے کہ میرے بھائی کو زخمی حالت میں وہاں سے کسی گاڑی میں ڈال کر لے جایا گیا ہے‘۔
فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایدھی سینٹر میں رکھی نامکمل لاشوں کی گٹھڑیوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرانے کے لیے حکام سے رابطہ کیا مگر وہ کہتے ہیں کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا ڈی این اے نہیں کیا جاسکتا دوسری جانب پولیس مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں ہے۔ حبیب جدون نے کہا کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے، اس پریس کانفرنس کا مقصد دنیا کو حکمرانوں کی بے حسی کا احساس دلانا ہے۔ پریس کانفرنس میں دیگر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ بھی شریک تھے جو اپنے پیاروں کی تصاویر اُٹھائے تھے۔ | اسی بارے میں کراچی: دھماکوں میں 134 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان اپنوں کی تلاش میں بھٹکتے لوگ19 October, 2007 | پاکستان آرمی افسر ذمہ دار ہیں: زرداری19 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی ریلی میں دو دھماکے، 125 افراد ہلاک18 October, 2007 | پاکستان ضیاء کی باقیات ذمہ دار ہیں: بینظیر19 October, 2007 | پاکستان طالبان کمانڈر کی بینظیر کو وارننگ18 October, 2007 | پاکستان سفرٹرک پر،حفاظت جانثار فورس کا ذمہ17 October, 2007 | پاکستان بلٹ پروف حصار میں بینظیر بھٹو 18 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||