وکلاء کی اپیل ’ملک بچاؤتحریک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے جس میں مشرف ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے۔ بلوچستان میں سنیچر کو پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دو سو سے زیادہ کارکنوں اور مقامی قائدین کو گرفتار کیا ہے۔ جیو نیوز کے بھی کارکنوں کو مظاہرہ کرنے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے قائم قام صدر سخی سلطان ایڈووکیٹ نے، جن کا تعلق بلوچستان سے ہے، ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ ایمر جنسی اور پی سی او کے نفاذ اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے خلاف وکلاء کی تحریک جاری رہے گی۔ انھوں نے فوج کے سیاسی کردار کو ختم کرنے، آئین کی بحالی اور ذرائع ابلاغ سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سخی سلطان ایڈووکیٹ نے یہ اخباری کانفرنس پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر لشکری رئیسانی کی رہائش گاہ میں کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پریس کلب میں اخباری کانفرنس کرنے سے انھیں گرفتاری کا خطرہ تھا اور اس وقت وہ باہر رہ کر تحریک چلانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے اس میں ایک نکاتی ایجنڈہ ’مشرف ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔
جماعت کے قائدین کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی مدد جتک کے مکان پر چھاپہ مارا ہے اور و ہاں سے تقریباً چھ کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ کوئٹہ میں پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سریاب روڈ کو ٹائر جلا کر بلک کر دیا تھا جنھیں منتشر کر دیا گیا ہے اور تقریباً پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مقامی کارکنوں کو پولیس نے مظاہرہ کرنے کے بعد جناح روڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے چھ کارکنوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر جا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں جناح روڈ سے گرفتار کر لیا ہے لیکن پولیس حکام نے اس گرفتاری کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ |
اسی بارے میں سندھ: عدالتوں میں مقدمے خارج09 November, 2007 | پاکستان سندھ وکلاء اجلاس، گرفتار وکلاء رہا12 November, 2007 | پاکستان ’جیلوں میں وکلاء پر تشدد ہو رہا ہے‘08 November, 2007 | پاکستان اب تک 48 ججوں نےحلف لیا ہے05 November, 2007 | پاکستان ضلعی عدالتوں کا تین روزہ بائیکاٹ 07 November, 2007 | پاکستان معزول جج کو حکومت کے’ آفرز‘07 November, 2007 | پاکستان ’سوات میں غیر ملکی موجود ہیں‘31 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||