BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 November, 2007, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ وکلاء اجلاس، گرفتار وکلاء رہا

کراچی میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری(فائل فوٹو)
پانچ سو سے زیادہ کارکنوں کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں پیر کو رہا کر دیا گیا: پی پی پی رہنما
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور پی سی او واپس لیے بغیر نگران حکومت اور عام انتخابات کا اعلان بے معنیٰ ہیں۔

اجلاس میں وکلاء کے علاوہ جسٹس ( ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس ( ر) ماجدہ رضوی، جسٹس( ر) فخرالدین جی ابراہیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منگل کو عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج صاحبان بھی بار روم آئیں گے۔

ہائی کورٹ بار کے سابق صدر اختر حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے وکلاء کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ ملک میں مارش لاء نافذ ہے۔ وکلاء نے بار کاؤنسل ایکٹ میں ترمیم کی مذمت کی اور ان مجوزہ ترامیم کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

گرفتاریاں اور رہائی
 پی پی پی کے پانچ سو بائیس کارکنوں اور رہنماؤں کو پیر کی صبح تک رہا کردیا گیا تھا جبکہ بیشتر خواتین کارکنوں کو اتوار کی رات کو ہی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ البتہ پولیس نے اڑتیس افراد کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے
پیپلز پارٹی

سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عوامی مسائل پر متحد ہوجائیں اور پی سی او ، ایمرجنسی کے نفاذ ، آرمی ایکٹ اور بار کاؤنسل ایکٹ میں ترمیم کے خلاف تحریک چلائی جائے۔

ادھر سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف جیو ٹی وی کی سماعت کے موقع پر جیو کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی مگر عدالت کے وقف تک اس درخواست کی باری نہیں آئی تھی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے باہر قوم پرست جماعت عوامی تحریک کی پانچ کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کیں۔ ان کارکنوں نے اچانک ہائی کورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچ کر نعرے لگانا شروع کر دیے اور پولیس اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لاڑکانہ میں وکلاء نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ضلعی عدالتوں کے احاطے کے اندر وکلاء کے احتجاج میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ سندھ بار کونسل کے رکن آصف سومرو کی سربراہی میں وکلا نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام ججوں اور اعتزاز احسن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔بالائی سندھ میں چند دنوں سے جاری وکلاء کی گرفتاریوں کے بعد عدلتی احاطے کےاندر وکلاء کا یہ پہلا احتجاج تھا۔

پی پی پی کارکنوں،وکلاء کی رہائی
کراچی سے گرفتار دس سے زائد وکلا کو آئندہ کسی سیاسی اجلاس میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ کراچی سینٹرل جیل میں قید ان وکلاء کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا مگر بعض سینئر وکلا نے رہائی سے انکار کر دیا۔

رہا ہونے عرفان میمن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اتوار کی رات کو اہلکار آئے اور انہیں بتایا کہ حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ فہرست آئی ہے جس میں آپ لوگوں کے نام نہیں ہیں لہذا آپ کو رہا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فہرست میں سینئر وکلا کے نام نہیں تھے، صرف ابو الانعام ایڈووکیٹ کا نام تحریر تھا، جنہوں نے انڈر ٹیکنگ دینے سے انکار کردیا تھا۔

عرفان میمن نے بتایا جیل کے دروازے پر یہ تحریری طور پر یقین دہانی لی جا رہی تھی کہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سیاسی اجتماع میں شریک نہیں ہوں گے، مگر وکلا کا موقف ہے کہ ان کی جدوجہد قانون کی بالادستی کی ہے اور وہ اس پہلے بھی کسی غیر قانونی اجتماع میں نہیں گئے تھے۔

ادھر خیرپور سے گرفتار رکن سندھ اسمبلی نواب وسان کو گرفتار چالیس کارکنان سمیت پیر کے روز سینیئر سول جج علم الدین جتوئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ تاہم اتوار کو سکھر پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی کوشش کے دوران گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی انور مہر، خورشید احمد شاہ کے بیٹے فرخ شاہ اور دیگر کارکنان کو ایک دن کے ریمانڈ پر سکھر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 احتجاجاحتجاج تھما نہیں
ایمرجنسی کے خلاف طلبا، وکلاء سراپا احتجاج
کراچی میں گرفتار ہونے والے وکیلوکلاء کا احتجاج
ملک بھر سے احتجاج اور ہڑتال کی جھلکیاں
احتجاجسندھ احتجاج
سندھ کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ اوراحتجاج
فائل فوٹوجسٹس کی حمایت
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج تحریک بن گیا
موبائل’گو مشرف گو‘
صدر کے خلاف احتجاج ’موبائل‘ ہو گیا
وکلاء احتجاج مصور کی آنکھ سے ’جوبچا تھامقتل میں‘
وکلاء کا احتجاج مُصوّر کی آنکھ سے
احتجاجی مظاہرےمعطلی کیس
وکلاء برادری کے احتجاج کی تصویری جھلکیاں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد