BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 May, 2007, 19:05 GMT 00:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احتجاج اب موبائل فون میں

موبائل
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا احتجاج ہے
وکلاء نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف احتجاج کی شدت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نرالا انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے اپنے موبائل فون سیٹوں میں ’گومشرف گو‘ کا نعرہ ریکارڈ کر کے اس کو رنگ ٹون بنا لیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے اجلاس میں خاور محمود کھٹانہ اور میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹس کی طرف سے پیش کی گئی مشترکہ تجویز کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ دونوں وکلاء کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلاء ونگ پیپلز لائرز فورم پنجاب سے ہے۔

یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں احتجاج کا اپنی نوعیت کا ایک انوکھا انداز ہے۔

خاور محمود کھٹانہ نے کہا کہ وکلاء کی تحریک اور احتجاج کے جوش وخروش کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وکلاء اپنے اپنے موبائل فون سیٹوں میں ’گو مشرف گو‘ کا نعرہ ریکارڈ کریں۔ اس طرح وکلاء کے احتجاج کو ہمہ وقت موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے گا اور اس مقصد کے لیے ایسے وکلاء جن کے موبائل میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت موجود ہو وہ اپنے موبائل فون سیٹوں میں ’گو مشرف گو‘ کا نعرہ ریکارڈ کریں۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس نے اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد وکلاء نے اپنے موبائل فون سیٹوں میں رنگ ٹونز ریکارڈ کرنی شروع کر دی ہیں۔

خاور محمود ایڈوو کیٹ نے کہا کہ سفر کے دوران اور کسی محفل میں جب اچانک موبائل فون سے ’گو مشرف گو‘ کی آواز آئے گی تو وکلاء تحریک کے حوالے سے اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

احتجاج جاری رہے گا
 وکلاء اپنے اپنے موبائل فون سیٹوں میں ’گو مشرف گو‘ کا نعرہ ریکارڈ کریں۔ اس طرح وکلاء کے احتجاج کو ہمہ وقت موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے گا اور اس مقصد کے لیے ایسے وکلاء جن کے موبائل میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت موجود ہو وہ اپنے موبائل فون سیٹوں میں ’گو مشرف گو‘ کا نعرہ ریکارڈ کریں
خاور میمود کھٹانہ

’گو مشرف گو‘ کا نعرہ اپنے موبائل میں ریکارڈ کرنے والے پہلے وکیل میاں حنیف طاہر نے کہا کہ اس احتجاجی رنگ ٹون کے استعمال کی زبردست پزیرائی ہوئی ہے اور کئی وکلا نے ان سے نعرے کو موبائل فون میں ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انوکھے انداز سے وکلاء کا احتجاج ہر جگہ اور ہر وقت جاری رہے گا ۔انہیں افسوس ہے کہ یہ نرالا خیال ان کے ذہن میں پہلے کیوں نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی سہولت کے لیے پیپلز لائرز فورم پنجاب صوبہ بھر میں احتجاجی نعرے کے طریقے سے وکلاء کو تحریری طور پر مطلع کرے گا۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے بھی اپنے موبائل فون پر احتجاجی نعرے کی رنگ ٹون محفوظ کرا لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نرالے احتجاج سے نا صرف جنرل مشرف کے خلاف تحریک نے ایک نیا روپ اختیار کرلیا ہے بلکہ یہ ایک پیغام بھی ہے کہ ’پاکستان کی عوام کیا چاہتے ہیں۔‘

ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ احتجاجی نعرہ وکلاء کے علاوہ عام شہری کو بھی اپنے موبائل فون سیٹ میں محفوظ کرنا چاہئیے۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل مظہر علی گھلو نے بتایا کہ انہوں نے بیس روپے کے عوض یہ نعرہ ہال روڈ کی ایک دکان سے اپنے موبائل میں مخفوظ کرایا ہے۔

یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ احتجاجی رنگ ٹونز کی تجویز پیش کرنے والے وکیل خاور کھٹانہ کے اپنے موبائل میں یہ سہولت موجود نہیں ہے تاہم انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اب وہ ایسا موبائل فون خرید رہے ہیں جس میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت موجود ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد