ایم ایم اے کا احتجاج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے جمعہ کے روز ملک بھر میں بارہ مئی کے واقعات کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کا فیصلہ کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی سپریم کاؤنسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت قاضی حسین احمد نے کی جبکہ مولانا فضل الرحمان سمیت اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بارہ مئی کو کراچی میں ہونے والی قتل وغارت کی مذمت کی گئی اور جمعہ کے روز پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کیا۔ اجلاس میں جمعہ کے روز قومی مجلس مشاورت کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ مئی کے واقعات کو فرقہ وارانہ اور لسانی تصادم بننے نہیں دیں گے اور ان عناصر کو بے نقاب کریں گے جو یہ چاہتے ہیں۔ قاضی حسین احمد نے بتایا کہ مجلس مشاورت میں شریک ہونے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے مگر پی پی پی نے اس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خود کو اپوزیشن سے الگ نہ کرے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کے لیے بھی رابطے جاری ہیں۔ اس سے قبل دوپہر کو دونوں رہنماؤں نے کراچی بار سے خطاب کیا۔ پشتون ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھی جمعہ کو روز ہڑتال کا اعلان کیا گیا جو حکومتی یقین دہانیوں کے بعد چودہ روز تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں قاضی کی درخواست پر وکلاء کا موقف23 May, 2007 | پاکستان کراچی ہڑتال ملتوی کر دی گئی23 May, 2007 | پاکستان کراچی کی روشنیاں لوٹادی جائیں:اسفندیارولی 23 May, 2007 | پاکستان ’دغامشرف نےکی،ہم معافی کیوں مانگیں‘23 May, 2007 | پاکستان قوم پرستوں کی ہڑتال کی حمایت23 May, 2007 | پاکستان کراچی ہلاکتیں، ایوانوں کا بائیکاٹ14 May, 2007 | پاکستان یومِ سیاہ، ملک گیر ہڑتال کی کال12 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||