BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 November, 2007, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء نے ’جسٹس سکوائر‘ بنا دیا

 معزول جج کی رہائشگاہ
اسلامی جمعیت طلباء کے ارکان ایک معزول جج کی رہائشگاہ کے باہر پھول پھینک رہے ہیں
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں وکلاء نے سرحد اسمبلی کے سامنے واقع چوک پر ایک بورڈ نصب کر کے اس سے’جسٹس اسکوائر‘ کے نام سے منسوب کر دیا۔

بورڈ پر پشاور ہائی کورٹ کے ان چار ججوں چیف جسٹس طارق پرویز، جسٹس شاہ جہان خان یوسفزئی، جسٹس اعجاز حسین اور جسٹس دوست محمد خان کے نام درج ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سےانکار کیا تھا۔

ادھر پولیس نے اسلامی جمیعت طلباء کے تقریباً دو درجن کارکنوں کو پشاور ہائی کورٹ کے ’معزول‘ چیف جسٹس طارق پرویز سے ملاقات کرنے سے منع کر دیا۔ کارکنوں کے ہاتھوں میں طارق پرویز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پھول تھے جو بعد میں انہوں نے ان کی رہائش گاہ کے سامنے رکھ دیئے۔

سنیچر کی شام کو پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے ایمر جنسی کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے ٹائر جلاکر سڑک کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا تاہم پولیس کی آمد کے ساتھ ہی تمام مظاہرین آس پاس کی گلیوں میں غائب ہوگئے۔

بی بی سی اردو: خصوصی پروگرامخصوصی نشریات
ایک گھنٹے کا’جہاں نما‘ اور خصوصی پروگرام
صحافی ہراساں
ایمرجنسی: اندورن سندھ میں صحافی پریشان
اسی بارے میں
انکاری ججوں کے شام و سحر
12 November, 2007 | پاکستان
پھولوں کے ساتھ احتجاج
16 November, 2007 | پاکستان
چینل کی بندش کے خلاف مظاہرہ
17 November, 2007 | پاکستان
ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل
29 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد