BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 November, 2007, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استعفیٰ دے دیا

عدالتی کارروائی (فائل فوٹو)
یاور علی خان سپریم کورٹ کے جج خلیل الرحمان رمدے کے برادرِ نسبتی ہیں (فائل فوٹو)
پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل یاور علی خان مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکرٹری قانون کے ذریعے صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یاور علی خان نے کہا کہ ’میں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عدلیہ کے خلاف حکومتی اقدامات پر بطور احتجاج مستعفی ہوئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتانا چاہتے۔ انہوں نے انٹرویو یا بیان دینے سے انکار کر دیا۔

یاور علی خان پاکستان کے سابق چیف جسٹس یعقوب علی مرحوم کے صاحبزادے اور سپریم کورٹ کے جج خلیل الرحمن رمدے کے برادر نسبتی ہیں۔ خلیل الرحمن رمدے ان ججوں میں شامل ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا۔ خلیل الرحمان رمدے دیگر ججوں کی طرح ان دنوں اپنےگھر تک محدود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خاکی وردی والوں نے عملی طور پر انہیں نظر بند کر رکھا ہے۔

یاور علی خان ساڑھے آٹھ برس تک ڈپٹی اٹارنی جنرل رہنے کے بعد ایک سال تک اس عہدے سے فارغ رہے تھے۔ اب ایک سال کے وقفہ کے بعد تین ماہ قبل ہی دوبارہ ڈپٹی اٹارنی جنرل بنے تھے۔ ان کی تعیناتی اٹارنی جنرل ملک قیوم کی تعیناتی کے چند روز بعد ہی عمل میں آگئی تھی۔

نو مارچ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی کے بعد جب عدلیہ کا بحران شروع ہوا تو ملک بھر میں درجنوں ججوں اور وزارت قانون کے افسران نے اپنے عہدوں سے استعفے دیے تھے۔

عدلیہ کے حالیہ بحران کے ایک دو روز بعد ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد منیر مستفی ہو گئے تھے۔

افتخار چودھری’میں آج بھی جج ہوں‘
جسٹس افتخار: بی بی سی سے خصوصی انٹرویو
ڈوگرحلف کا نمبر گیم
انتالیس ججوں نے حلف نہیں لیا 48 نے لے لیا
جج(فائل فوٹو)ججوں کا انکار
اعلٰی عدلیہ کے درجنوں ججوں نےحلف نہیں اٹھایا
اسی بارے میں
استعفی کون دے گا
20 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد