BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 November, 2007, 04:53 GMT 09:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاپتہ آصف بالادی بازیاب

آصف بالادی
آصف بالادی پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے
سندھ کے لاپتہ قوم پرست رہنما آصف بالادی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ان پر بھی دیگر بازیاب ہونے والے رہنماؤں کی طرح تخریب کاری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آصف بالادی چھبیس جون دو ہزار چھ کو کراچی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کے بیٹے جبران بالادی کا کہنا تھا کہ انہیں خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

حیدرآباد کی لطیف آْباد پولیس نے آصف بالادی کی گرفتاری ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ان پر دھماکہ خیز مادہ رکھنے کا الزام ہے۔ ان کو ان چار قوم پرست کارکنوں کا ساتھی بتایا گیا ہے جن کی گرفتاری ظاہر کرنے کے بعد پولیس نے دھماکہ خیز مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آصف بالادی سے ان کے کچھ رشتہ داروں نے بھی ملاقات کی ہے، جن کو انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں کوئٹہ سے بذریعہ جہاز کراچی ائرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں حیدر آباد منتقل کیا گیا ہے۔

سندھ نیشنلسٹ فورم نامی تنظیم کے بانی آصف بالادی کو ان دنوں غائب کیا گیا تھا جب وہ پیغام سندھ کے نام سے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے خفیہ اداروں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی برطرفی اور عبوری آئینی حکم کے نفاذ کے بعد کسی لاپتہ رہنما کی یہ پہلی بازیابی ہے۔

اسی بارے میں
’قیدی تخت لاہور کے‘
15 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد