پی آئی اے انجینیئرز کی ہڑتال ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی فضائی ادارے پی آئی اے کے انجینئرز نے سنیچر کی دوپہر ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے انجینئرز کی سوسائٹی فار ائرکرافٹ انجینئرز کے ترجمان اظہر خالد کا کہنا ہے کہ انجنیئروں نے بیماری کی بنیاد پر چھٹی لی ہوئی تھی اور مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر وہ رضاکارانہ طور پر واپس ڈیوٹی پر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتطامیہ کے ساتھ جمعہ کو مذاکرات ہوئے تھے تاہم اس کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں اور چیئرمین نے بھی انجنئیروں کے نمائندوں سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ ان کے مطابق انجنیئروں کے مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کے پاس موجود ہے۔ اس سے قبل سنیچر کی دوپہر تک دوسرے روز بھی انجنیئروں نے ہڑتال جاری رکھی تھی اور پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ملکی فضائی کمپنی کے انجنیئروں کی مدد سے سنیچر کو دوپہر تک تین پروازیں روانہ کیں۔ ’سوسائٹی فار ائرکرافٹ انجینئرز‘ کے ترجمان اظہر خالد کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنی کے انجینئروں کے مدد سے جہاز روانہ کر کے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے کہ کیونکہ سعودی عرب کی کمپنی کے انجینئروں کو پی آئی اے کو سرٹیفیکیٹ دینے کا اختیار ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’پاکستان میں برطانوی فضائی نظام ہے جبکہ سعودی عرب میں امریکی فضائی نظام ہے۔ ان دونوں نظاموں میں زمین آسمان کا فرق ہے اور پی آئی اے حکام کی اس غلطی سے بین الاقوامی پابندی لگ سکتی ہے‘۔ اس سے قبل پی آئی اے کے انجینئرز کی سوسائٹی فار ائرکرافٹ انجینئرز (سیپ) نے تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کے لیے جمعہ کو ہڑتال کر دی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے کی تمام ملکی اور غیرملکی پروازیں معطل ہوگئی تھیں ۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ انجنیئروں سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے جنرل مینیجر ناصر جمال کا کہنا ہے کہ ’مذاکرات کا نتیجہ سنیچر کی شام تک سامنے آ جائےگا اور تاہم صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بیس فیصد پروازیں روانہ ہو رہی ہیں‘۔ انجینئروں کی ہڑتال سے پی آئی اے کو کتنا مالی نقصان پہنچ رہا ہے اس بارے میں جی ایم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی اندازہ نیں لگایا ہے مگر مجموعی طور پر پینتیس ارب رپے کا خسارہ ہے۔ |
اسی بارے میں ہڑتال: پی آئی اے کی پروازیں متاثر02 November, 2007 | پاکستان اسلام آباد: پی آئی اے پروازیں متاثر02 November, 2007 | پاکستان ’پی آئی اے ہوٹل نہ بیچے جائیں‘15 September, 2007 | پاکستان کراچی: ایئرہوسٹس سے پستول برآمد13 August, 2007 | پاکستان پی آئی اے: فوجی بھرتی کرنے پر تنقید24 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||