BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 November, 2007, 09:27 GMT 14:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہڑتال: پی آئی اے کی پروازیں متاثر

ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو زبردست پریشان کی سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کے انجینئرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو پی آئی اے کی تمام ملکی اور غیرملکی پروازیں معطل ہوگئی ہیں۔
کراچی ائرپورٹ سے جمعہ کی صبح اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد کے لیے پروازیں اڑان نہ بھرسکیں جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں سول ایوی ایشن کے ائرپورٹ مینیجر سید عامر نے بی بی سی کو بتایا کہ انجینئرز کی ہڑتال کی وجہ سے جمعہ کو پی آئی اے کی پروازیں نہیں چل سکیں جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پنڈی جانے والے مسافروں کو نجی ائرلائن ائربلیو کی پرواز میں روانہ کیا گیا۔

ادھر ائر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہڑتال نہیں کی ہے بلکہ انتظامیہ کی رویے کی وجہ سے اضطراب سے دوچار ہونے کی بناء پر علالت کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہیں جائیں گے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوجاتے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سوسائٹی فار ائرکرافٹ انجینئرز (سیف) کے ترجمان اظہر خالد نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کےاس مؤقف کی بھی تردید کی کہ مسئلے کے حل کے لیے ان کی تنظیم سے بات چیت ہورہی ہے۔
’آج صبح سے اب تک پی آئی اے کے کسی افسر نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہم یہ بات صرف ٹی وی اور یہاں آنے والے صحافیوں سے ہی سن رہے ہیں۔‘

پی آئی اے کے جنرل مینیجر ناصر جمال نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق ’انجینئرز پچھلے پانچ چھ دنوں سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کررہے تھے اور آج انہوں نے ہڑتال کردی۔‘

پی آئی اے کے جنرل مینیجر ناصر جمال نے بی بی سی کو بتایا کہ انجینئرز کی تنظیم سوسائٹی آف ائرکرافٹ انجینئرز (سیف) نے پی آئی اے کی انتظامیہ کو اپنے مطالبات کی فہرست پیش کر رکھی ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات کیے گئے ہیں۔

بعض ناراض مسافروں نے اسلام آباد ایر پورٹ پر توڑ پھوڑ بھی کی۔

’ان کے کچھ مطالبات جائز ہیں اور پی آئی اے کی انتظامیہ ان پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پی آئی اے کو اس سال 35 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے اور پی آئی اے کی انتظامیہ کو اس پس منظر میں ان مطالبات پر غور کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ انجینئرز سے بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ جمعہ کی شام تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں پر نشستیں بک کرانے والے مسافروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ائرپورٹ پر آنے سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر پر فلائٹ کی روانگی کے وقت کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔

ناصر جمال نے بتایا کہ پی آئی اے کے انجینئرز کی اکثریت کراچی میں ہے کیونکہ انجینئرنگ کے شعبے کا مرکز کراچی ہے لیکن ملک کے دوسرے ائرپورٹس پر بھی انجینئرز ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے پورے ملک میں پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

مسافروں نے اسلاآباد میں اناؤنسمنٹ باکس پر قبضہ کرکے اس کے شیشے توڑ دئےاور خود ناراضگی بھرے اعلانات کرنے لگے۔

مسافروں نے اسلام آباد کے اسٹیشن مینجر طارق مسعود اور دیگر سکیورٹی اہلکارو ں کو دیر گئے تک گھیرے میں رکھا اور مطالبہ کیا کہ جب تک انہیں متبادل پروازین نہیں مل جاتیں انہیں مقامی ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے۔

پی آئی اے کومجبوراً مسافروں کا ہوٹلوں میں ٹھہرابا پڑا۔

پی آئی اے کےاہلکاروں کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ اسٹاف کی ہڑتال کے بعد منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو ان کی مقررہ منزل تک پہنچانے اور خود ان پروازوں کی بحالی میں پندرہ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

 پی آئی اے PIA کی گرتی ساکھ
’غیر متعلقہ افراد ادارے کے زوال کے ذمہ دار‘
یورپی رپورٹ
پی آئی اے میں فوجی بھرتی کرنے پر تنقید
 پی آئی اے پی آئی اے ریفرنس
تین افراد کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد