اسلام آباد: پی آئی اے پروازیں متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کو پی آئی اے کی تمام پروازیں ’غیرمعینہ مدت کے لیے‘ معطل کردی گئیں ہیں۔ ایئرپورٹ پر موجود بی بی سی کے نامہ نگار شفیع نقی جامعی نے بتایا کہ پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا جارہا تھا کہ پروازوں میں ’غیرمعینہ مدت کے لیے تاخیر‘ ہے۔ پی آئی اے کی داخلی اور غیرملکی پروازیں نہ جارہی تھیں اور نہ آرہی تھیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایئرپورٹ پر لگ بھگ تین سو مسافر موجود تھے جن کی پریشانیاں بڑھتی جارہی تھیں اور سوال کررہے تھے کہ انہیں پہلے سے وارننگ کیوں نہیں دی گئی۔ دیگر رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تکنیکی اہلکاروں نے دفتر نہ پہنچنے کی وجہ سے پاکستان کے کچھ ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں پی آئی اے:گرتی ساکھ کا ذمہ دار کون؟27 March, 2007 | پاکستان کراچی: طیارے کے ٹائر ناکارہ ہوگئے17 April, 2007 | پاکستان پی آئی اے: تین گرفتاری وارنٹ 02 June, 2007 | پاکستان کراچی: ایئرہوسٹس سے پستول برآمد13 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||