ہنگو: لڑکیوں کے سکول میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ہنگو میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔ شدت پسندی کا یہ واقعہ ضلع ہنگو کے گاؤں کاہی میں پیش آیا جہاں پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈھائی بجے سکول کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ ضلع ہنگو کے توغ سرائے پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے سکول کی عمارت اور فرنیچر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں حالیہ مہینوں میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ ضلع ہنگو کے نزدیک واقع ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے وفاقی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو کئی بار فوج اور نیم فوجی ملیشیا کا استعمال کرنا پڑا تھا۔ شدت پسندوں کی جانب سے ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان سمیت بنوں، لکی مروت اور ضلع ہنگو میں حجاموں، میوزک سنٹروں اور سی ڈیز کے کاروبار کرنے والوں کو اپنے کاروبار ترک کرنے کے لیے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ سے شدت پسندوں نے انگریزی میں تعلیم دینے والے سکولوں اور لڑکیوں کو سکولوں میں تعلیم دلانے کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ ہنگو میں لڑکیوں کے پرائمری سکول کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی یہ حالیہ کوشش اسی سلسلے کی کڑی بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ہنگو: ضلعی ناظم پر قاتلانہ حملہ30 May, 2007 | پاکستان ہنگو میں خود کش حملہ، پانچ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان سرحد: ہلاک شدگان کے جنازے20 July, 2007 | پاکستان ہنگو: تین پولیس اہلکار ہلاک11 August, 2007 | پاکستان ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک20 August, 2007 | پاکستان ہنگو جرگے میں فائرنگ، 7 ہلاک22 August, 2007 | پاکستان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، تین ہلاک02 October, 2007 | پاکستان ہنگو: قلعہ پر حملہ، گھنٹوں لڑائی23 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||