BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 October, 2007, 17:09 GMT 22:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، تین ہلاک

ہنگو: فائل فوٹو
ہنگو میں پہلے بھی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے ہوئے ہیں
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم کار سواروں نے ایک پولیس چوکی پر فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

تھانہ ہنگو کے ایک اہلکار غنی محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام بازار سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہنگو ٹل شاہراہ پر افطاری کے وقت پیش آیا۔ ان کےمطابق سڑک پر جا رہے ایک گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے کوٹکی پایان پولیس چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار افطاری کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم کار سواروں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

واقعہ کے فوری بعد اعلٰی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور شہر کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندیاں کر کے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا۔

زخمیوں کو سول ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی نے کوٹکی پایان میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی اور اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یادرہے کہ گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کا تعلق بھی کوٹکی پایان سے ہیں۔

صوبہ سرحد کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چند ماہ میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان میں ضلع سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں درجنوں پولیس اہلکار ان حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
ایف سی کے سات اہلکار اغوا
19 September, 2007 | پاکستان
36 خودکش حملے، 315 سے زائدہلاک
04 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد