ایف سی کے سات اہلکار اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور صوبہ سرحد کی سرحد پر واقع فرنٹیئر کانسٹبلری کے ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے حوالدار سمیت سات اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات گیارہ بجے صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل سے تقریباً دو کلومیٹر دور بلند خیل کے مقام پر پیش آیا ہے۔تحصیل ٹل کے ایس ایچ او مز زا خان نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی رات شمالی وزیرستان سے درجنوں مسلح افراد نے بلند خیل چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور وہاں پر تعینات فرنٹئر کانسٹبلری کے ایک حوالدار پائیو خان سمیت چھ اہلکاروں کو اپنے ساتھ شمالی وزیرستان لے گئے۔ انکے بقول حملے کے وقت ان اہلکاروں نے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ کو واقعہ کی اطلاع دی اور جب ایف سی کے اہلکار وہاں پہنچے تو انہیں اغواء کیا جاچکا تھا۔انہوں نے کہا کہ اغواء کار مبینہ مقامی طالبان کے بھیس میں تھے۔ واضح رہے کہ بلند خیل کا یہ علاقہ شمالی وزیرستان، اورکزئی ایجنسی اور صوبہ سرحد کی سرحد پر واقع ہے۔اس سے قبل بھی سرحدی علاقوں سے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو اغواء کیا جاچکا ہے جس کا الزام شمالی وزیرستان میں مبینہ طور پر سرگرم مقامی طالبان پر لگایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں رزمک: 18 اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں18 September, 2007 | پاکستان پاکستانی فوج مخالفین کی زد میں14 September, 2007 | پاکستان بنوں: ایف سی کے گیارہ اہلکار رہا14 September, 2007 | پاکستان کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک13 September, 2007 | پاکستان بنوں،ہنگو میں سرکاری اہلکار اغوا12 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||