ہنگو: تین پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں پولیس کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہنگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی رات ساڑھے نو بجے شہر سے پچیس کلومیٹر دور خیساری کیمپ کے قریب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ انکے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے انکی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی سے متصل صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں تین ہفتے قبل پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھی ایک مبینہ خودکش حملہ کیا گیاتھا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ ضلع ہنگو میں گزشتہ دو سال سے خودکش حملوں، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر قاتلانہ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ | اسی بارے میں سرحد: ہلاک شدگان کے جنازے20 July, 2007 | پاکستان ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک19 July, 2007 | پاکستان ہنگو میں خود کش حملہ، پانچ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||