BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 October, 2007, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوز ویک رپورٹ جھوٹ ہے۔ پاکستان

نیوز ویک کی متنازع اشاعت کا ٹائٹل
’آج کا پاکستان دنیا کے لیے عراق اور افغانستان سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی جریدے نیوز ویک کی اُس رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جس میں پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے، ۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی، محمد صادق کا کہنا تھا کہ نیوز ویک میں چھپنے والی رپورٹ گمراہ کُن ہے اور اس رپورٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کی منفی تصویر کشی کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں پاکستان کے مثبت حالات سے مکمل چشم پوشی کرتے ہوئے منفی تاثر کو اُجاگر کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سولہ کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاکستان نے جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے ممالک میں امن کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد صادق کا کہنا تھا پاکستان کو دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن پاکستان اس بات کی اہلیت رکھتا ہے کہ مشکل حالات کا مقابلہ کر سکے۔

امریکہ جریدے نیوز ویک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’آج کا پاکستان دنیا کے لیے عراق اور افغانستان سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘۔

اسامہ کیلیے موزوں ترین کیوں؟
 سیاسی عدم استحکام، اسلامی انتہاپسندوں کا قابلِ اعتماد نیٹ ورک، مغرب کے خلاف جذبات سے بھرپور نوجوان طبقہ، محفوظ تربیتی مراکز، بہترین الیکٹرانک ٹیکنالوجی تک رسائی، مغرب تک آسان فضائی رسائی اور ایسی سکیورٹی ایجنسیاں جو ہمیشہ وہ کام نہیں کرتیں ہیں جو انہیں کرنے چاہیّں، وہ عناصر ہیں جو اسے اسامہ بن لادن جیسے شخص کی کارروائیوں کے لیے موزوں ترین بناتے ہیں
نیوز ویک

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام، اسلامی انتہاپسندوں کا قابلِ اعتماد نیٹ ورک، مغرب کے خلاف جذبات سے بھرپور نوجوان طبقہ، محفوظ تربیتی مراکز، بہترین الیکٹرانک ٹیکنالوجی تک رسائی، مغرب تک آسان فضائی رسائی اور ایسی سکیورٹی ایجنسیاں جو ہمیشہ وہ کام نہیں کرتیں ہیں جو انہیں کرنے چاہیّں، وہ عناصر ہیں جو اسے اسامہ بن لادن جیسے شخص کی کارروائیوں کے لیے موزوں ترین بناتے ہیں۔

پاکستان کے آئندہ انتخابات کی نگرانی کے لیے غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی بھی ملک سے مبصرین کو انتخابات کے عمل کو جانچنے کے لیے دعوت نہیں دی ہے البتہ اگر کوئی خود اس عمل کو جانچنے کے لیے آنا چاہتا ہے تو وہ حکومت پاکستان کو اپنی درخواست دے سکتا ہے۔

ایران پر امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں اور ایران، پاکستان اور ہندوستان گیس پائپ لائن منصبوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندیاں کسی مسلئے کا حل نہیں اور پاکستان ایران گیس منصوبہ پاکستان کے حق میں ہے اور پاکستان اس منصوبے پر عمل جاری رکھے گا۔

طالبان(فائل فوٹو)’خطرناک ترین ملک‘
’آج کا پاکستان افغانستان، عراق سے زیادہ خطرناک‘
خود کش حملہ (فائل فوٹو)پاکستان میں دہشت
’چار ماہ: بیس سے زیادہ حملے، سینکڑوں ہلاک‘
بینظیر بھٹوگہرے گھاؤ
اٹھارہ اکتوبر: کراچی کی زندگی پر اثرات
صدر بشصبر سے کام لیں
’فوج ہٹائی تو عراق ویتنام بن جائےگا‘
عراق کا المیہ
ستمبر سے پہلے عراق امریکہ میں اہم موضوع
عراق کا خونی دریا
دجلہ کے کنارے رہنے والوں کا ایک نیا المیہ
خود کش حملے
افغانستان میں عراقی حربوں کا استعمال
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد