بینظیر کی آمد، ٹرانسپورٹ غائب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی آمد کے موقع پر زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں کرایہ پر حاصل کر لی ہیں اور شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز بینظیر کے جلوس کے راستے میں تو نظر آ رہی ہے تاہم شہر کے دیگر حصوں میں سکیورٹی نظر نہیں آئی۔ جمعرات کو کراچی میں معمول کی زندگی شروع نہیں ہو سکی جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں سڑکوں سے غائب ہیں۔ اس بارے میں ٹرانسپورٹرز کی یونین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری نے بتایا کہ زیادہ تر بسیں پیپلز پارٹی نے کرایہ پر حاصل کی ہیں جس کے وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے پاس بسیں کم ہیں اس لیے انہوں نے باقی بسیں کھڑی کردی ہیں۔ سڑکوں پر بسیں کم ہونے کی دوسری وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شارع فیصل بدھ کی رات سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سو سے زیادہ تعداد میں بسوں کے روٹ شارع فیصل سے گذرتے ہیں اور شارع فیصل کی بندش کی وجہ سے یہ روٹ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں کسی طرح بھی خوفزدہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ بسیں ہم سے کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں اور بسیں کم ہونے کی وجہ کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ہے‘۔
ادھر قائدِاعظم کے مزار کے اطراف کئی بسیں پیپلزپارٹی کے ارکان اور حامیوں کو لے کر پہنچ چکی ہیں جہاں یہ لوگ ایک طویل عرصے انتظار کے بعد اپنی لیڈر کے دیدار کے لیے بےچین نظر آتے ہیں۔ لوگ اپنے ہاتھوں میں پی پی پی کے جھنڈے اور بینرز لیے ہیں اور ٹولیوں کی شکل میں سڑک کے کنارے بیٹھے صبح سے انتظار کی گھڑیاں کاٹ رہے ہیں۔ صوبائی انتظامیہ نے بینظیر بھٹو کے جلوس کے راستے میں ائرپورٹ سے مزارِقائد تک پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا ہے صوبائی سیکریٹری داخلہ بریگیڈئر غلام محمد محترم نے بدھ کو کہا تھا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کو ملا کر بیس ہزار کی نفری تعینات کی جائے گی تاہم جمعرات کو کراچی کے دیگر علاقوں میں رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس نظر نہیں آئی ہےجبکہ شہر میں کسی بھی طرح کی سکیورٹی کے آثار نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں بینظیر وطن واپسی کے تاریخی سفر پر17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کے گرد سکیورٹی کا حصار18 October, 2007 | پاکستان لاڑکانہ بینظیر کی آمد کا منتظر17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کے لیے’فول پروف‘ سکیورٹی 17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کا استقبال: جیالوں کے قافلے17 October, 2007 | پاکستان کراچی ایئرپورٹ کے راستے بند17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی اور پاکستانی اخبارات18 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||