BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 October, 2007, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی انتخاب اخبارات میں

پرویز مشرف (فائل فوٹو)
پیپلز پارٹی کو اسمبلیوں سے استفعے دینے چاہئیں: اعتزاز احسن
پاکستان کے تمام قومی اخبارات نے صدارتی انتخابات اور ان کے غیر سرکاری نتائج کو اپنے اپنے انداز میں شہ سرخیوں کا موضوع بنایا ہے جبکہ مخالف صدارتی امیدوار وجیہہ الدین کے ردِعمل کو بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

اخبارات نے صدر جنرل پرویز مشرف کی وردی میں ملبوس تصاویر شائع کیں ہیں ۔صدر مشرف مشرف کی کامیابی پر ان حامیوں کی طرف سے جشن منانے کی خبروں اور تصاویر کو بھی نمایاں انداز میں شائع کیا گیا ہے۔

’روزنامہ جنگ‘ کی سرخی ہے: ’صدارتی انتخاب : جنرل پرویز بھاری اکثریت سے جیت گئے،غیر سرکاری نتائج ‘۔اخبار نے صدر مشرف کے بیان کو سرخی کی کیچ لائن میں شامل کیا ہے: ’سول حکمرانی کی طرف سفر کا آغاز ہوگیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے خلاف آیا تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے، صدر پرویز‘۔

صدر مشرف کی کامیابی پر جشن کو ’جنگ‘ نے سُپر لیڈ بنایا ہے: ’صدر مشرف کی کامیابی پر اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ریلیاں، پاکستان صدر پرویز کی قیادت میں آگے بڑھے گا، شوکت عزیز ‘۔

’نوائے وقت‘ کے الفاظ ہیں: ’مشرف صدارتی الیکشن جیت گئے،غیر سرکاری نتائج کا اعلان ،دو سو ایک ارکان پہلے ہی مستعفیْ ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ‘۔

جنرل مشرف کی کامیابی کے پیچھے ’ گجراتی فارمولا‘ ہے: وجیہہ الدین

’ایکسپریس‘نے اسی خبر کو یوں شائع کیا ہے: ’اگلے پانچ سال کے لیے پھر صدر منتخب‘۔ روزنامہ ایکسپریس نے جنرل مشرف کی اخبار نویسوں سے بات چیت کو یوں شائع کیا ہے: ’کامیابی پر اللہ کا شکر ہے، عوام احتجاج اور ہڑتالوں پر اکسانے والوں کا ساتھ نہ دیں، مشرف‘۔

اسی خبر کوانگریزی روزنامہ ’ڈان‘ نے اس انداز میں شائع کیا ہے: ’مشرف نے میدان مار لیا، فتح کا فیصلہ عدالت کرے گی‘۔

’ڈیلی نیوز‘ نے شہ سرخی جمائی ہے: ’مشرف جیت گئے،سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار۔‘

روزنامہ دی نیوز نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے ردعمل کو یوں شائع کیا ہے: ’جنرل مشرف کی کامیابی کے پیچھے ’ گجراتی فارمولا‘ ہے، وجیہہ الدین۔

’ڈیلی ٹائمز‘ نے شہ سرخی لگائی ہے: ’ مشرف اب صدر ہیں‘ جبکہ ’دی نیشن‘ نے تحریری بیان کو یوں شائع کیا: ’ایک اور معیاد؟،اخبار کی کیچ لائن ہے کہ مشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ،پیپلز پارٹی نے ووٹ نہیں ڈالے ، اے پی ڈی ایم نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا‘۔

صدر مشرف کی کامیابی پر جشن کو ’جنگ‘ نے سُپر لیڈ بنایا ہے

اسی اخبار کی خبر ہے: ’ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، وجیہہ الدین

’ایکسپریس‘ کی سپرلیڈ ہے: ’اپوزیشن اور وکلاء کے احتجاجی مظاہرے، جزوی ہڑتال، سرحد اسمبلی پر پتھراؤ، بکتر بند نذر آتش، کراچی میں ہنگامے‘۔

’نوائے وقت‘ نے اپوزیش کی ہڑتال اور وکلاء کے احتجاج کو اپنی سپر لیڈ بنایا ہے: ’مشرف کے الیکشن لڑنے کے خلاف اے پی ڈی ایم کا احتجاج ،جزوی ہڑتال، وکلاء کا یوم سیاہ، پشاور کراچی میں ہنگامے، لاٹھی چارج، فائرنگ متعدد زخمی اور بکتر بند گاڑی نذر آتش‘۔

جسٹس وجیہہ الدین احمد کے ردعمل کی خبر کو’نوائے وقت‘ نے تین کالم میں یوں شائع کیا ہے: ’اپوزیشن کے احتجاج نہ کرنے پر حیرانگی ہوئی، صدارتی انتخاب جعلی تھا، دھاندلی بھی کی گئی، مشرف کا دوبارہ آنا سانحہ ہے، وجیہہ الدین۔‘ اخبار نے وجییہ الدین کی پولنگ ایجنٹ ربیعہ باجوہ کا یہ بیان بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے کہ ’یہ واضح ہوگیا کہ جنرل مشرف کی موجودگی میں عام انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے‘۔

اسی اخبار میں ایک خبر ہے کہ وزیر اعلیْ کی موجودگی میں مسلسل ایک گھنٹہ تک زبردست آتشبازی، پنجاب اسمبلی کے باہر ہزاروں پٹاخے ہوائیاں اور انار چلائے گئے، پابندی کے باوجود آتش بازی پر عوام حیرت زدہ‘۔

روزنامہ جنگ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کا بیان شائع ہوا ہے کہ’پیپلز پارٹی کو اسمبلیوں سے استفعے دینے چاہئیں، اعتزاز احسن‘۔اسی اخبار میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے خبر ہے کہ صدراتی انتخاب کا بائی کاٹ: پیپلز پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے بچ گئی‘۔

بیشتر اخبارات نے وفاقی وزیر یار محمد رند اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا کہ یار محمد رند کا ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اہلیہ کو ایوان میں لانے سے انکار، عائلہ ملک نے برقعہ پہن کر ووٹ کاسٹ کیا‘۔

تمام اخبارات نے قومی مفاہمتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ اور لاہورہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستوں کے ذریعے چیلنج کرنے کے خبروں بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد