فاٹا کے ایم این اے ناراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی نے، جن میں ایک صدر مشرف کے کاغدات نامزدگی میں تجویز کندہ بھی ہیں، صدر مشرف کو ووٹ دینے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان اراکین کے سربراہ اور خیبر ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی نور الحق قادری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو مطالبات کے حق میں وہ تین چار روز سے حکومت سے مذاکرات میں مصروف ہیں البتہ انہیں کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا۔ ان کے مطابق ان کے دو مطالبات میں پہلا قبائلی علاقوں سے فوج کا بتدریج انخلاء، فوجی کارروائی کی بندش اور دوسرا ترقیاتی منصوبوں کے لیے مقامی اراکین اسمبلی اور عمائدین سے مشاورت ہیں۔ نور الحق قادری کے مطابق ناراض اراکین میں وفاقی وزیر ثقافت ڈاکٹر جی جی جمال کے علاوہ لوئر کرم ایجنسی سے حاجی منیر خان اورکزئی، کرم ایجنسی سے ہی ڈاکٹر سید جاوید حسین اور درہ آدم خیل سے ڈاکٹر نسیم آفریدی شامل ہیں۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو واپس لانے کے لیے مفاہمت ہوسکتی ہے تو فاٹا کے علاقے کے لیے، جہاں بدعنوانی بقول ان کے نام کی نہیں، بھی مفاہمت کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ان کے لیے صدر کے حق میں ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا۔ | اسی بارے میں ’فاٹا میں سیاست کرنے دیں‘30 July, 2007 | پاکستان فاٹا کے بچوں کے لئیے امریکی امداد18 December, 2006 | پاکستان فاٹا: ’مًلک‘ نظام مضبوط کیا جائے گا25 June, 2005 | پاکستان ’فاٹا کوصوبائی نمائندگی دی جائے‘ 08 December, 2004 | پاکستان فاٹا کے لوگ ایڈز کے علاج سے محروم01 December, 2005 | پاکستان فاٹا: کونسلروں کی دھمکی21 February, 2006 | پاکستان صحافی کا قتل، سیکرٹری فاٹا معطل28 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||