تین سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کےتین سو کے قریب اہلکاروں میں سے تین فوجیوں کی لاشیں جنڈولہ کے قریب سے ملی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی رہائی کے لیے محسود قبائل کا جرگہ پہلے منتشر ہوگیا تھا۔ پولیٹکل انتطامیہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو صبح پانچ بجے کے قریب ایف ار جنڈولہ میں وانا جنڈولہ روڈ پر گریڈ اسٹیشن کی حدود میں حاصہ دار فورس کو فوجیوں کی تین لاشیں ملی ہیں۔ حکام کے مطابق تینوں کو ذبح کرکے لاشوں کو پیھنک دیا گیا ہے اور تینوں لاشیں فوجیوں کی بتائی جاتی ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے بیت اللہ محسود گروپ کےمقامی طالبان کے ترجمان ذولفقار نے دھمکی دی تھی کہ ’اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیاگیا تو روزانہ تین تین اہلکاروں کے سرقلم کردینگے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت اپنے اہلکاروں کی رہائی کے لیے بےتاب ہے لیکن ہمارے ساتھیوں کی رہائی کے لیے پھر عدالت کا مسئلہ سامنے آجاتا ہے۔‘ انہوں نے کہا تھا کہ ضلع ٹانک میں بےگناہ شہریوں کے خلاف آپریشن ایک بزدلانہ فعل تھا۔ اس واقعہ سے چند دن پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ٹانک سے دو خودکش جیکٹس سمیت دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں کمانڈر عبداللہ محسود کے بھتیجے سہل زیب کو چوبیس سال قید بامشقت اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔ سہل زیب کے والد عالم زیب نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ’میں اپنے بیٹے کے کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ جاؤں گا۔‘ یادرہے کہ تیس اگست کو سکیورٹی فورسز کے تین سو کے قریب اہلکاروں کو بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے لدھا سے اغواء کیا تھا جن میں سے بتیس اہلکاروں کو جرگے کی کوششوں سے رہائی نصیب ہوئی تھی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت کے علاقے پیزو میں رات کو نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک ایس ایچ او ہلاک جبکہ ایک سپاہی زحمی ہوگیا ہے۔ زخمی اہلکار کو بنوں منتقل کردیاگیا اور نامعلوم فراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں اہلکار بازیاب نہ ہو سکے،جرگہ واپس02 September, 2007 | پاکستان فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی03 September, 2007 | پاکستان فوجیوں کی تلاش بے سود03 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: چھ مغوی اہلکار رہا05 September, 2007 | پاکستان مغویوں کی بازیابی، مزید وقت درکار 08 September, 2007 | پاکستان باجوڑ سے سرکاری اہلکار اغواء09 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: مزید پچیس فوجی رہا21 September, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چودہ ہلاک03 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||