اسمبلیاں دوبارہ صدر بنائیں گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نےاعلان کیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ صدر منتخب کرایا جائے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم شوکت عزیز کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پریس انفرمیشن ڈیپارٹمینٹ کے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ ’وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندے شریک رہے اور انہوں نے متفقہ طور پر جنرل پرویز مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے صدر منتخب کرانے کی توثیق کی‘۔ کابینہ کے اجلاس کے بارے میں مقامی اخبارات نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبریں شائع کی تھیں کہ اس اجلاس میں صدارتی انتخاب کے شیڈول کی منظوری بھی دی جائے گی۔ لیکن سرکاری بیان میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔تاہم الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر کے انتخاب کا شیڈول چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔
جنرل پرویز مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے صدر منتخب کرانے کے متعلق بعض وزراء پہلے بیانات تو دیتے رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔ بعض سیاسی تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس طرح کے بیانات پیپلز پارٹی سے شراکت اقتدار کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں اپنی بارگیننگ پوزیشن بہتر کرنے کی ایک کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے دبئی میں آج اپنی جماعت کے سرکردہ ساتھیوں سے واپس پاکستان جانے اور صدر جنرل پرویز مشرف سے مفاہمت کے لیے مشاورت شروع کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت تیرہ ستمبر کو بھی جاری رہے گی۔ میاں نواز شریف کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد بینظیر بھٹو نے بھی پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان چودہ ستمبر کو کرنے کا بیان دیا تھا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو تو حکومت نے واپس جدہ بھجوا دیا لیکن بینظیر بھٹو کی کوشش ہے کہ وہ حکومت سے مفاہمت کے بعد پاکستان پہنچیں۔ |
اسی بارے میں سمجھوتہ ابھی نہیں ہوسکا: بینظیر31 August, 2007 | پاکستان باوردی انتخاب، مخالفت کا اعلان28 August, 2007 | پاکستان ’پہلے جیسا صدر نہیں رہا‘13 August, 2007 | پاکستان وردی میں انتخاب، وزیرِ مستعفی27 August, 2007 | پاکستان پہلے انتخاب پھر وردی: مشرف06 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||