BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جلوزئی کیمپ کی بندش میں توسیع

افغان مہاجرین
ایک لاکھ گیارہ ہزار مہاجرین پر مشتمل جلوزئی کیمپ سے پچیس ہزار مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں
حکومت پاکستان نے سب سے بڑے افغان مہاجر کیمپ جلوزئی میں مقیم مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے مقرر ڈیڈ لائن میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو وزارت سیفران، یو این ایچ سی آر اور افغان مہاجرین کے رہنماؤں نے پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت حکومت پاکستان نے جلوزئی افغان مہاجر کیمپ کی بندش میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔

معاہدے کے مطابق صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں واقع جلوزئی کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی یکم مارچ دو ہزار آٹھ سے شروع ہوگی اور اگلے سال تیس اپریل تک کیمپ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیفران کے سیکریٹری ساجد حسین چھٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک اور سردی کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی ہے۔ ان کے بقول کہ جو افغان مہاجرین وطن جانا نہیں چاہ رہے ہیں انہیں حکومت پاکستان ملک کے دیگر مقامات میں بسانے کے لیے تیار ہے۔

صوبہ سرحد میں کمشنر افغان مہاجرین ناصر اعظم نے اس موقع پر اپنےخطاب میں کہا کہ رواں سال کے دوران تقریباً دو لاکھ پچاسی ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ گیارہ ہزار مہاجرین پر مشتمل جلوزئی کیمپ سے پچیس ہزار مہاجرین افغانستان چلے گئے ہیں۔

افغان مہاجرین
حکومت پاکستان کافی عرصے سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی کوشش کررہی ہے

حکومت پاکستان نے چند ماہ قبل پشاور میں واقع گڑھی کیمپ کو بھی بند کردیا تھا ۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار نو تک پاکستان میں افغان مہاجرین کے تمام کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

پاکستان میں تقریباً دو ملین افغان مہاجرین آباد ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرکیمپ مبینہ طور پر شدت پسندوں کی پناہ گاہ بن چکے ہیں تاہم کیمپ کے رہائشی اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

مزدوری پر مجبور
کچرے کے ڈھیروں پر روزی کی تلاش
ہجرت پر مجبور
ہر ماہ پچاس ہزار عراقی ہجرت پر مجبور
افغان پناہ گزینمہاجرین کا انداج
سست روی کا شکار
افغانستان کا نقشہپناہ گزینوں کوپیغام
’افغانستان آپ کا گھر ہے، خوش آمدید‘
اسی بارے میں
’یہ سراسر ظلم ہے‘
09 June, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد