باغ آتشزدگی: یو این کی معذرت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں اقوام متحدہ کے رابط آفس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے باغ شہر میں اقوام متحدہ کے دو افسروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کے حوالے سے غلط بیانی پر معذرت کی ہے۔ مئی میں باغ شہر میں اقوام متحدہ کے دو افسروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جسِ اقوام متحدہ نے حملہ قرار دیا تھا لیکن پولیس نے اس الزام کو مسترد کیا تھا اور اب اقوام متحدہ بھی پولیس کے بیان سے اتفاق کا اظہار کیاہے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے رابط افسر کے مشیر اینڈریوں میکلیڈ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آتشزدگی کے حوالے سے بیان پر کشمیر کے اس علاقے کے چیف سکریڑی اور زلزلے سے متعلق پاکستان کے تعمیر نو اور بحالی کے ادارے سے زبانی معذرت کی ہے۔ مئی کے مہینے میں باغ شہر میں اقوام متحدہ کے دو افسروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے فوراً بعد اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے رابط آفس کی اس وقت کی ترجمان رابعہ امجد نے اس واقعہ کو اقوام متحدہ کے افسروں کی رہائش گاہ پر حملہ قرار دیا تھا اور فوری طور پر اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر امدادی تنظیموں نے باغ تحصیل میں دو ہفتوں کے لیے اپنی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔
ترجمان نے آتشزدگی کا الزام ایسے نامعلوم مقامی افراد پر عائد کیا تھا جو امدادی تنظیموں کی بعض سرگرمیوں سے نالاں تھے۔ لیکن مقامی لوگوں نے اس کی تردید کی تھی۔ باغ شہر کی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کی اور اس واقعہ کے کوئی دو ہفتے بعد پولیس نے اقوام متحدہ کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہر سے کسی بھی شخص نے جان بوجھ کر آگ نہیں لگائی تھی اور یہ کہ یہ آگ یا تو لاپرواہی کی وجہ سے لگی تھی یا پھر اندر سے کسی نے خود لگائی۔ پولیس کی تحقیقات کے بعد اقوام متحدہ نے بھی اپنی طور پر معاملے کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ بھی اب پولیس کے بیان سے متفق ہے۔ اقوام متحدہ کے رابط آفسر کے مشیر اینڈریوں میکلیڈ نے کہا کہ وہ پولیس کی تحقیقات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ یہ آتشزدگی ایک حادثہ تھا اور یہ اقوام متحدہ کے افسروں کی رہائش گاہ پر سوچا سمجھا حملہ نہیں تھا۔ |
اسی بارے میں زلزلہ: کرپشن، ایک شخص گرفتار 10 January, 2007 | پاکستان زلزلہ: اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام 17 May, 2006 | پاکستان اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں کمی07 July, 2006 | پاکستان امداد: زلزلہ متاثرین کا اظہارِ مایوسی21 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||