انتخابی فہرستوں کی تیاری شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ترمیم شدہ انتخابی فہرستیں چھپائی کے لئے بھیج دی گئی ہیں اور خیال ہے کہ اس ماہ کے آخرتک ان کی چھپائی کا کام مکمل ہوجائے گا جس کے بعد انہیں عام نمائش کے لئے رکھ دیا جائے گا اور اعتراضات داخل کرنے لئے مزید پندرہ دن دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بینظیر بھٹو کی درخواست پر گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو حکم دیا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر انتخابی فہرستوں میں ان تمام ووٹروں کے نام بھی شامل کرے جن کے نام قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی بناء پرشامل نہیں کئے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق غائب ووٹروں کی تعداد کوئی دو کروڑ 20لاکھ بنتی تھی۔ ان کی گنتی کا کام 21 اگست سے شروع کیا گیا تھا اور 31 اگست تک مکمل کرلیا گیا، اس کے بعد علاقائی انتخابی کمیشنوں کے حکام نے اس پر نظر ثانی کی اور کل اسے مرکزی کمیشن کو روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں آج چھپائی کے لئے پریس روانہ کردیا گیا۔ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فہرستوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ غائب ووٹروں کی تعداد تین کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی اور یہ بھی خطرہ ہے کہ ایک آدمی کا نام اس کے ِ آبائی گاؤں یا علاقے سے بھی درج ہوگیا ہے اور جس شہر یا مقام پر وہ اپنے روزگار کے سلسلہ میں رہتا ہے وہاں بھی فہرست میں اس کا نام شامل ہوگیا ہے، دوسرے ایسے لوگوں کا پتہ چلانے کا کوئی قابل اعتماد ذریعہ نہیں ہے جو سابقہ فہرست کی اشاعت کے بعد سے انتقال کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ایسی فہرست جو ہر اعتبار سے قابل اعتماد ہو اور جس میں غلطیاں کم سے کم ہوں صرف قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے ادارے نادرہ کے تعاون سے ہی بنائی جاسکتی ہے اس لئے اس کا ’ڈیٹا بیس‘ خاصہ تفصیلی ہے اوراس سے کسی بھی شخص کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں لیکن اطلاعت کے مطابق نادرہ اور انتخابی کمیشن کے درمیان کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی فراہمی کی قیمت پر سمجھوتا نہیں ہوسکا۔ مبینہ طور پر نادرہ فی اندراج جو قیمت طلب کررہا تھا وہ انتخابی کمیشن کے مطابق زیادہ تھی اور اس سے اخراجات بہت بڑھ جاتے۔ | اسی بارے میں بینظیر مشرف ملاقات اور پاکستانی سیاست28 July, 2007 | پاکستان شناختی کارڈ کیخلاف درخواست06 August, 2007 | پاکستان ’نظرِ ثانی شدہ ووٹر لسٹیں 30 دن میں‘10 August, 2007 | پاکستان تیس دن میں ہرووٹر کا اندراج یقینی11 August, 2007 | پاکستان ’ووٹروں کے اندراج کی مہلت کم ہے‘ 13 August, 2007 | پاکستان ہر ووٹر کو حق ملنا چاہیے: امریکہ16 August, 2007 | پاکستان ’صرف غائب شدہ ووٹرز کا پتہ کریں‘16 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||