ایم کیو ایم شجاعت ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینراور قومی اسمبلی کے رکن فاروق ستار اور ان کی جماعت کی رابطہ کمیٹی کے رکن شعیب بخاری نے آج ہفتے کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوھدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد سے بات کرتے ہوئے حکمران جماعت کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اور آئین اور قانون کے مطابق ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر کرے گی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو اور صدر جنرل پرویز مشرف کے مابین سیاسی مذاکرات اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتِحال پر غور کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے ایم کیو ایم کے وفد کو صدر مشرف کی پیپلز پارٹی سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ مسلم لیگ ہر موقع پر اپنے اتحادیوں کو بات چیت کے حوالے سے مطلع رکھے گی۔ | اسی بارے میں نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم31 August, 2007 | پاکستان لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس 31 August, 2007 | پاکستان مارشل لاء مسئلے کا حل نہیں: مشرف31 August, 2007 | پاکستان شریف کی واپسی اخبارات میں سرخیاں31 August, 2007 | پاکستان ’سیاست میں نہ کوئی اصول نہ ضابطہ‘01 September, 2007 | پاکستان سیاسی بحران کے گہرے ہوتے سائے01 September, 2007 | پاکستان سمجھوتہ ابھی نہیں ہوسکا: بینظیر31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||