لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور فیڈرل کونسل کا مشترکہ اجلاس پارٹی کی تاحیات چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی زیر صدارات لندن میں جمعہ کی شام کو ہو رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شیری رحمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر مشرف کی حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا معاملہ یقیناً اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ تاہم انہوں نے کہ اس اجلاس کے ایجنڈے میں آئندہ آنے والے انتخابات، ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں پارٹی کے تمام عہدے دار اور فیڈررل کونسل کے اراکین شرکت کر رہے ہیں جن میں مخدوم امین فہیم، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، جہانگیر بدر اور چودھری اعتزاز احسن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے بارے میں پریس کانفرنس سنیچر کو کی جائے گی۔ | اسی بارے میں کم منافع، پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال31 August, 2007 | پاکستان کسی سےڈیل نہیں ہوئی: درانی 30 August, 2007 | پاکستان ’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘28 August, 2007 | پاکستان ’کشمیر کا حل آئیڈیل نہیں ہوگا‘15 August, 2007 | پاکستان ’ڈیل جمہوریت پر خودکش حملہ‘01 August, 2007 | پاکستان کیا ڈیل آئین بحال کرے گی: شہباز 29 July, 2007 | پاکستان ’بینظیر مشرف ڈیل ملک کے خلاف‘ 28 July, 2007 | پاکستان ’ڈیل‘، چودھری برادران کی مشکل26 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||