BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 15:50 GMT 20:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رپورٹ من گھڑت ہے: ایم کیو ایم

’رپورٹ ایم کیو ایم کے تصور کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے‘
متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن نے بارہ مئی کےمعاملے میں عدالت کے زیرِ سماعت کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے اور عدالت کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیئے۔

حقوقِ انسانی کمیشن نے پیر کو بارہ مئی کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کئی تھی، جس میں کمیشن کی چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے سندھ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کو بارہ مئی کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان واقعات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے منگل کو تنظیم کے دفتر میں ایک پریس کانفرنسں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’نام نہاد‘ انسانی حقوق کمیشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گیارہ مئی کی رات عاصمہ جہانگیر نے متحدہ قومی موومنٹ کے لندن سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور سے گفتگو کی اور کہا کہ بارہ مئی کو بہت خون خرابہ ہوگا، گولیاں چلیں گی اور ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف ایک دن پہلے عاصمہ جہانگیر کو خون خرابے کا کیسے علم ہوگیا۔ ’اس کا مطلب ہے کہ یا تو وہ خود خون خرابے کی سازش کا حصہ تھیں یا ان عناصر سے واقف تھیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بارہ مئی کے حوالے سے زیادہ تر اطلاعات گیارہ مئی کی رات کو فراہم کی گئیں اور آخری مرحلے میں اتنا آسان نہیں ہوتا کہ کسی بھی ریلی کے پروگرام کو ریورس گیئر لگاکر واپس لے لیا جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ’سراسر جانبدارانہ، جھوٹ کا پلندہ اور ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اور الزام تراشیوں اور بہتاں تراشیوں کے ذریعے ایم کیو ایم کے تصور کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ میں جس طرح بارہ مئی کے واقعہ کی تمام ذمے داری ایم کیو ایم کے سر پر ڈالی گئی ہے اس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ رپورٹ سراسر من گھڑت، جانبدارانہ اور متعصبانہ ہے اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وقت آنے پر متحدہ قومی موومنٹ بھی اس واقعہ کے بارے میں تمام ثبوت و شواہد اور گواہ عدالت میں پیش کرے گی۔

اسی بارے میں
12 مئی:حکومت نے جواب دے دیے
27 August, 2007 | پاکستان
12 مئی: حکومت کی جواب طلبی
20 August, 2007 | پاکستان
بارہ مئی کے پٹیشنر کو جیل
13 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد