BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 August, 2007, 21:09 GMT 02:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارہ مئی:’سندھ حکومت اور ایم کیوایم ذمہ دار‘

’پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر اس واقعے کے ذمہ داران کو بےنقاب کیا جائے‘
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بارہ مئی کو کراچی میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آمد کے موقع پر ہونے والی خونریزی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ایک سو چوبیس صفحات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ میں اخباری خبریں، تصاویر، مختلف ٹی وی چئنلس پر نشر کی گئی خبریں شایع کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں عینی شاہدین کے بیانات بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کمیشن کی چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے سندھ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کو بارہ میی کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

بارہ مئی دو ہزار سات کو کراچی میں اس وقت ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جب اس وقت معطل چیف جسٹس، جسٹس افتخار محمد چوھدری سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں بار کی جانب منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کے لیے کراچی آ رہے تھے۔ ان ہنگاموں میں ساٹھ سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

عاصمہ جہانگیر نے پیر کو کمیشن کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’اگرچہ شواہد کے مطابق واقعات کے ذمہ دار سندھ حکومت اور ایم کیو ایم ہیں تاہم اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ جب دہشتگرد شہر کے اندر کھلے عام لوگوں کو قتل کر رہے تھے تب پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے سے کس نے روکا، ان واقعات کا کون کتنا ذمہ دار ہے، سندھ حکومت کیوں ان پر کنٹرول نہ کر سکی‘ ۔

’یہ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں بھی پیش کی جائے گی‘

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ واقعات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر اس واقعے کے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ انہوں خدشہ ظاہر کیا کہ اگر تحقیقات کر کے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر آنے والے عام انتخابات میں پرتشدد واقعات ہو سکتے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ یہ رپورٹ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو بھیجی جا رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ یہ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں بھی پیش کی جائے گی جہاں ان واقعات سے متعلق کیس زیرِ سماعت ہے۔

اسی بارے میں
12 مئی: حکومت کی جواب طلبی
20 August, 2007 | پاکستان
بارہ مئی کے پٹیشنر کو جیل
13 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد