باجوڑ: امن معاہدہ، طالبان کو مہلت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باجوڑ میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں اضافے کے بعد حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مقامی طالبان نے قبائلی جرگے سے اپنا حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔ منگل کو باجوڑ میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدے کرانے والے ایک سو تیسں قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا۔ جرگے کے سربراہ ملک عبدالعزیز نے اپنے خطاب کے دوران جرگے کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو مقامی طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں طالبان نے امن معاہدے سے متعلق اپنا حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔ اس موقع پر جرگے نے ایک متفقہ فیصلے میں طالبان کو مہلت دینے کا فیصلہ کیا۔ جرگے کے سربراہ ملک عبدالعزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں باجوڑ میں حالیہ دنوں کے دوران بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملوں میں اضافے کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ حکومت کو شک ہے کہ ان وارداتوں میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں۔
ان کے بقول طالبان نے ان حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی اور انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی امن معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں تاہم بقول ان کے طالبان نے امن معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ایک حتمی موقف پیش کرنے کے لیے پچیس اگست تک مہلت مانگی ہے۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے بم حملوں میں اضافے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر فریقین کے بیچ شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایک سو تیس ارکان پر مشتمل جرگے نے معاہدے کو بر قرار رکھنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اگرچہ جرگے کے ارکان اور فریقین معاہدے کو برقرار رکھنے کا دعوی کرتے ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کا ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی وجہ سے معاہدے کےٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور مقامی طالبان نئی شرائط کی بنیاد پر ایک نیا معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل بھی جرگے کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مقامی طالبان نے حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے کچھ شرائط پیش کی تھیں جن میں سرکاری چیک پوسٹوں پر سکیورٹی فورس کی تعداد میں کمی، قیدیوں کی رہائی اور اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں باجوڑ ہلاکتوں سے تعلق نہیں: طالبان03 June, 2007 | پاکستان باجوڑ: راکٹوں سے آٹھ اہلکار زخمی12 July, 2007 | پاکستان باجوڑ طالبان اور دکانداروں کامعاہدہ23 July, 2007 | پاکستان ’طالبان کی حملوں سے لاتعلقی‘03 August, 2007 | پاکستان طالبان کا حملوں سے صاف انکار06 August, 2007 | پاکستان باجوڑ بم دھماکہ، قبائلی سربراہ ہلاک16 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||