ڈیرہ غازی خان:بم دہماکہ دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چودہ اگست کی صبح صوبہ پنجاب کےشہر ڈیرہ غازی کےسائیکل چوک پر چلتے ہوئے رکشہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے پولیس انسپکٹر قاضی قیوم نے بی بی سی کو بتایا کہ صبح دس بجے کے قریب رکشہ ڈرائیور بلال گوپانگ کے رکشے میں دو نوجوان سوار ہوئےان کے رکشہ سے اترنے کے چند منٹ بعد سائیکل چوک پر رکشے کے اندر بم دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجےمیں رکشہ ڈرائیور بلال اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نےشہر کی ناکہ بندی کررکھی ہے مگر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ڈیرہ غازی خان پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے بیان پر مبنی ملزموں کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے خاکوں میں بم دھماکہ کرنے والے بیس بائیس سالہ نوجوان تھے جوحلیئے سے بلوچی لگتے تھے۔جنہوں نے سر پر بلوچی ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور وہ آپس میں بلوچی سرائیکی ملی جلی زبان میں بات چیت کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں واپڈا تنصیبات کو اڑانے کی کوشش16 June, 2005 | پاکستان پولیس گاڑی پرحملہ، تین ہلاک17 February, 2007 | پاکستان آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک16 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: بم دھماکہ، 5 ہلاک08 September, 2006 | پاکستان راجن پور: تعمیراتی کارکنوں کا اغواء07 August, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی23 March, 2006 | پاکستان بلوچستان میں بارش15 November, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||