پولیس گاڑی پرحملہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ غازی خان کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک قیدی کو چھڑا کر لے گئے جبکہ اس واقعے میں ایک ملزم اور دو پولیس کانسٹیبل بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی صحافی اشرف بزدار نے بتایا کہ پولیس راجن پور سیشن کورٹ سے چند ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل لے کر جا رہی تھی کہ جامپور کے قریب گاڑی پر حملہ ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام حبیب ورچوہہ اور مختار حسین اور قیدی کا نام اللہ بخش ہے۔ زخمیوں میں قیدی مجید اور اللہ دتہ، وین ڈرائیور ارشاد اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ حملہ آور قتل کے مقدمے کے ایک ملزم منیر جتوانی کو ساتھ لے کر کچّے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔ جامپور میں ڈی ایس پی سیف اللہ خان نے بتایا کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان: ’انصاف کے دروازے بند‘08 February, 2007 | پاکستان عدالت میں فائرنگ: 4 ہلاک04 January, 2007 | پاکستان سیالکوٹ کیس:دو قصوروار، 23 بری23 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||