BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 07:48 GMT 12:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیٹریاٹ بنانے کےخلاف پٹیشن

 سندھ ہائی کورٹ (فائل فوٹو)
سندھ ہائی کورٹ میں یہ درخواست کئی سالوں سے زیر التواء تھی
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی ایک آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تین سال قبل شیرپاؤ اور پیٹریاٹ گروپس کے انضمام کی اجازت دینے اور ان دونوں دھڑوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے رجسٹر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

خودساختہ جلاوطن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی جانب سے یہ درخواست تین سال قبل ہی ان کے اٹارنی فاروق ایچ نائیک نے داخل کی تھی جو کہ اب تک زیر التواء تھی۔

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی۔

فاروق نائیک نی بی بی سی کو بتایا کہ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 اور الیکشن کمیشن آرڈر 2002 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ دونوں گروپس کے انضمام کی اجازت دے۔

ان کا کہنا ہے کہ شیرپاؤ گروپ نے تو اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تھا تاہم پی پی پی پیٹریاٹ نے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تھا اور پھر انہوں نے پارٹی سے منحرف ہوکر پیٹریاٹ گروپ بنایا اس زمانے میں صدر جنرل پرویز مشرف نے آئین کو تو بحال کردیا تھا لیکن آرٹیکل 63 اے جس کے تحت سیاسی وفاداری بدلنے کی صورت میں رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے اسے معطل رکھا۔

’پیٹریاٹ نے الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ق) کے امیدوار میر ظفراللہ جمالی کو ووٹ دیا جس کی وجہ سے وہ وزیر اعظم بن گئے اور پھر انہوں نے حکومت میں شمولیت اختیار کرلی۔‘

درخواست گزار کے مطابق جون 2004ء میں پیٹریاٹ اور شیرپاؤ گروپس کا انضمام ہوا جوکہ قانون و آئین کے خلاف تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے اس کی توثیق کی اور دونوں گروپس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے رجسٹر کرلیا۔ ’پی پی پی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے 2003ء میں درخواست داخل کی تھی لیکن ہمیں رجسٹر نہیں کیا گیا اور نہ ہی پی پی پی کے نام سے دونوں دھڑوں کو رجسٹر کرنے سے پہلے ہمیں کوئی نوٹس دیا گیا۔‘

بے نظیر بھٹو نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیٹریاٹ اور شیرپاؤ گروپس کے انضمام کی اجازت دینے اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے رجسٹر کرنے کے چیف الیکشن کمشنر کے احکامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

احتجاجسیاسی میلے
وکلا کے جذبے میں کوئی کمی دکھائی نہیں آئی
قانونی نکات
جسٹس افتخار کی پیٹیشن کے قانونی نکات
اعتزاز احسنعدالت کا ماحول
’مائی لارڈ آئی ایم سیرئیس۔۔۔‘
سندھ ہائی کورٹ12 مئی فسادات
’وفاقی و صوبائی حکومتیں جواب دیں‘
اسی بارے میں
واپسی کی سماعت 16 تاریخ کو
09 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد