بنوں :ایف سی کے اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں مسلح نقاب پوشوں نے ایف سی کے چار اہلکاروں کواغواء کرلیاہے۔ ایف سی کے اہلکار اپنی چیک پوسٹ کےقریب ایک گاڑی میں گشت کر رہے تھے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں سے کوئی بیس کلومیٹر دور شمال کی جانب ایف سی کے چار اہلکار ایک سرکاری گاڑی میں معمول کی گشت کر رہے تھے کہ درے غونڈئی کے مقام پر مسلح نقاب پوشوں نے ان کا راستہ روک کران کو اغواء کرلیا۔ دار علی کے مطابق اغواء کار سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ایف سی کے اہلکاروں کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں لیجایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغواءکاروں کی تعداد پندرہ سے زیادہ تھی اور وہ سب مسلح تھے اور ان کےچہروں پر نقاب تھے۔ ایک عینی شاہد عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اغواء کاروں نے جیسے ہی ایف سی کے اہلکاروں پر بندوقیں تانیں تو انہوں نے فوراً ہی ہتیھار ڈال دیے اور ان کے ساتھ جانے کوتیار ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی سرکاری اہلکار اغواء ہوچکے ہیں جن میں بعض کو اغواکاروں نےمار دیا تھا تین روز پہلے میرعلی سے نامعلوم نقاب پوشوں نے انٹیلیجنس بیورو کے ایک افسر کو اغواء کیا تھا۔ جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ | اسی بارے میں انٹیلیجنس بیورو کا انسپکٹر اغواء29 July, 2007 | پاکستان بنوں:اغواء کی ناکام کوشش،1 ہلاک25 June, 2007 | پاکستان کوریائی خاتون کی رہائی کے لیے اپیل26 July, 2007 | پاکستان باجوڑ: دو اہلکاروں کا گلا کاٹ دیاگیا24 July, 2007 | پاکستان قادیانی شخص کا اغوا اور رہائی16 June, 2007 | پاکستان داد اللہ دفن، ایک مغوی قتل، چار رہا07 June, 2007 | پاکستان ’ترقیاتی کام کی وجہ سے اغواء ہوئے‘23 May, 2007 | پاکستان ’طالبان کے ہاتھوں قادیانی کا اغواء‘21 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||