BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 June, 2007, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
داد اللہ دفن، ایک مغوی قتل، چار رہا

 ملا داداللہ
ملا داداللہ ہلاک کیے جانے والے سینیئر ترین طالبان رہبنماؤں میں سے تھے
طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقتول کمانڈر ملا داداللہ کی لاش کے بدلے میں چار افغان اہلکاروں کو رہا کردیا ہے، تاہم افغان حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

طالبان نے دو ماہ قبل محمکمہ صحت کے ایک ڈاکٹر، تین ڈسپنسرز اور ان کے ڈرائیور کو ژڑی ولسوالی سے اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ ایک کیمپ میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا رہے تھے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نےافغانستان کے ایک نامعلوم مقام سے بی بی سی کو بتایا کہ افغان حکام نے ملا داد اللہ کی لاش بدھ کی رات کوموسیٰ قلعہ کے کجکی ولسوالی میں ان کے حوالے کردی تھی جس کے جواب میں انہوں نے چار اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نےگزشتہ روز مغویوں میں سے ایک ڈسپنسر کو ہلاک کر دیا تھا کیونکہ بقول ان کے افغان حکومت نے وعدے کے برخلاف مقرر وقت پر ملا داد اللہ کی لاش ان کے حوالے نہیں کی تھی۔

قاری یوسف کے مطابق ملا داداللہ کو جمعرات کو علی الصبح قندہار شہر سے سات کلومیٹر دور پرانے قندہار نامی علاقے میں واقع میاں صاحب کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا تدفین کے وقت طالبان کا کوئی اہم رہنما موجود تھا یا نہیں۔

اس سلسلے میں افغان حکام سے بارہا رابطے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہیں ہوئی تاہم قندہار کے مقامی حکام نے بی بی سی پشتو کو بتایا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سردست کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے حکم دیا تھا کہ قندہار سے اغوا ہونے والے محکمہ صحت کے پانچ اہلکاروں کے بدلے میں ملا داد اللہ کی لاش دے دی جائے۔ گزشتہ ماہ مارے جانے والے طالبان کمانڈر ملا داد اللہ پر الزام تھا کہ وہ افغانستان میں کئی بم دھماکوں، اغوا کی وارداتوں اور مغویوں کے سر قلم کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔

اس سے قبل طالبان کا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ حکومت ان کے کچھ قیدیوں کو رہا کرے تاہم بعد میں وہ مغویوں کو ملا داد اللہ کی لاش کے بدلے میں رہا کرنے پر رضامند ہو گئے تھے۔

طالبان رہنماملا داد اللہ کون ہے؟
طالبان رہنما ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا داد اللہ
اسی بارے میں
ملا داد اللہ کون ؟
19 May, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد