حملہ آور کی شناخت پر انعام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد پولیس نےگزشتہ جمعہ کو آبپارہ مارکیٹ میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش بمبار کا خاکہ تیار کر لیا ہے، جبکہ اس شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد ظفر اقبال نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا خاکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے شائع کروا کے جلد عام کر دیا جائے گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور پاکستانی اور بائیس یا تئیس سال کا نوجوان دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مبینہ حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی پولیس لیبارٹری میں کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں اس شخص کی ناک متاثر ہوئی جبکہ باقی چہرہ محفوظ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ اس شخص کا تعلق کسی طرح لال مسجد سے ہوسکتا ہے۔ آبپارہ مارکیٹ کے ایک ہوٹل کے قریب ہونیوالے مبینہ خودکش حملے میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق حملے میں چھ سے سات کلو وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک28 July, 2007 | پاکستان لال مسجد کھلنے پر ہنگامہ آرائی27 July, 2007 | پاکستان قبائلی علاقے: خود کش حملوں کی جڑ27 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||