نسیمہ لبانو،جہاز سے فٹ پاتھ تک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتی وعدوں پر سکھر سے کراچی آنے والی اجتماعی زیادتی کا شکار نسیمہ لبانو ایک ماہ سے زائد عرصے سے بے یار و مددگار فٹ پاتھ پر بیٹھی ہے۔ نسیمہ اور اس کے اہلِ خانہ حکومتی عدم توجہ کے خلاف ایک ماہ سے پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ اس کے والد حمزہ لبانو کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے آئے ضرور مگر صرف تصاویر بنوانے کے لیے جبکہ کسی حکومتی شخصیت نے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔ گورنر سندھ کے خصوصی احکامات پر سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سکھر سے بذریعہ جہاز کراچی لائی جانے والی نسیمہ لبانو کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ حکومت کی جانب سے اعلی طبی امداد، گھر، مالی امداد اور تحفظ ملنے کے چند ہی مہینے بعد اس سے وہ سب کچھ چھین لیا جائے گا۔ سرکاری اہلکاروں نے نسیمہ لبانو سے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ملنے والی رہائش گاہ جون کی تئیس تاریخ کو خالی کرائی جب پورا شہر طوفاں اور آندھی کی لپیٹ میں تھا۔ نسیمہ کے والد حمزہ لبانو کا کہنا ہے کہ’ ابتداء میں ہی نسیمہ کا معاملہ سیاست کی نظر ہوگیا تھا حکومت اور اپوزیشن اس مسلئے کو ایک دوسرے پر سبقط لے جانے کے حربے کے طور پر استعمال کرتے رہے مگر آج کوئی ہمیں پوچھنے والا نہیں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس وقت شہر میں طوفاں سے لوگو ہلاک ہو رہے تھے اس وقت پولیس کے ذریعے ہم سے گھر خالی کرایا گیا ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک کارکن نے سولہ نفوس پر مشتمل ہمارے خاندان کو سر چھپانے کے لیے چھت دی۔
حکمران جماعت متحدہ قومی مومنٹ نے نسیمہ اور اس کے خانداں کو کراچی منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس میں متحدہ قومی مومنٹ کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری پیش پیش تھے۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ نسیمہ لبانو کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے تاہم نسیمہ کی موجودہ صورتحال سے فیصل سبزواری نا واقف تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نسیمہ کیس کو سیاسی ایشو بنانے کی ضرورت دیگر جماعتوں کو ہوگی متحدہ نے ہمیشہ کوشش کی کہ خواتین کے ساتھ معاشرتی نا انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ | اسی بارے میں نسیمہ اوراہلِخانہ کراچی منتقل 14 February, 2007 | پاکستان نسیمہ لبانو سے گھر چِھن گیا23 June, 2007 | پاکستان ’تصفیے کے لیے نسیمہ پر دباؤ‘09 February, 2007 | پاکستان نسیمہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں02 March, 2007 | پاکستان اجتماعی زیادتی، دو مجرموں کو پھانسی15 May, 2007 | پاکستان تحفظ صرف کاغذوں میں ہے: مختار08 March, 2007 | پاکستان عورتوں کی عالمی دن پر کراچی ریلی07 March, 2007 | پاکستان اجتماعی زیادتی، سندھ میں احتجاج 08 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||